ہوم » نیوز » اسپورٹس

اہم خبر: کورونا کے بیچ انگلینڈ دورے پر جائے گی پاکستان کی ٹیم، 5 اگست کو پہلا ٹیسٹ

بتا دیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں 34 ہزار سے زیادہ موتیں ہو چکی ہیں۔ اس کے باوجود پاکستان کی ٹیم اگر وہاں جا رہی ہے تو یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔

  • Share this:
اہم خبر: کورونا کے بیچ انگلینڈ دورے پر جائے گی پاکستان کی ٹیم، 5 اگست کو پہلا ٹیسٹ
کورونا کے بیچ انگلینڈ دورے پر جائے گی پاکستان کی ٹیم، 5 اگست کو پہلا ٹیسٹ

نئی دہلی۔ کرکٹ کے شائقین کے لئے ایک بہت بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ کورونا وائرس کے بیچ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ دورے کے لئے تیار ہو گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board)  اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے درمیان جمعہ کو ہوئی بات چیت میں دونوں ہی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے کی بات طئے ہو چکی ہے۔ پاکستان کی ٹیم چارٹرڈ پلین سے انگلینڈ جائے گی اور اس کا انتظام انگلینڈ کرکٹ بورڈ کرے گا۔


انگلینڈ کے اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان  (Pakistan Tour of England)کی ٹیم میں 25 ارکان ہوں گے جس میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی دونوں ہی ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہوں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ پانچ اگست کو کھیلا جائے گا اور پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچ سے 14 دن پہلے انگلینڈ پہنچے گی۔ کہا جا رہا ہے کہ دورے کے سبھی میچ ساوتھینپٹن اور مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے۔ دراصل، ان دونوں میدانوں میں ہی ہوٹل بنا ہوا ہے جس سے کھلاڑیوں کے لئے آسانی رہے گی اور وہ کورونا وائرس سے محفوظ بھی رہیں گے۔




خبروں کے مطابق، سبھی کھلاڑی 14 دنوں تک کوارنٹین رہیں گے اور کھلاڑی آپس میں ہی وارم اپ میچ کھیلیں گے۔ کھلاڑیوں کو کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اگر سب کچھ صحیح رہا تو کورونا وائرس کے بعد پہلی بار شائقین کو کرکٹ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ بتا دیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں 34 ہزار سے زیادہ موتیں ہو چکی ہیں۔ اس کے باوجود پاکستان کی ٹیم اگر وہاں جا رہی ہے تو یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔
First published: May 16, 2020 09:25 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading