ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان نے جیتی مسلسل 11 ویں سیریز، ہندوستان سمیت دنیا کی سبھی ٹیموں کو چھوڑا پیچھے

اس جیت کے ساتھ ہی کئی ریکارڈ پاکستانی ٹیم کے کھاتے میں جڑ گئے ہیں

  • Share this:
پاکستان نے جیتی مسلسل 11 ویں سیریز، ہندوستان سمیت دنیا کی سبھی ٹیموں کو چھوڑا پیچھے
فوٹو کریڈٹ : پی سی بی ٹویٹر

پاکستان نے دبئی میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی 20 میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کو دو گیند باقی رہتے ہوئے دلچسپ انداز میں چھ وکٹوں سے روند دیا۔ حالانکہ، ایک وقت نیوزی لینڈ کے 153/7  رن کے اسکور کا پیچھا کر رہی پاکستانی ٹیم کو آخری پانچ اوورز میں 50 رن کی ضرورت تھی، لیکن محمد حفیظ نے 21 گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 34 رن کی اننگز کھیل کر ٹیم کو شاندار جیت دلا دی۔ اس کے ساتھ ہی سرفراز احمد کی ٹیم نے سیریز میں 2-0 کی بڑھت حاصل کر لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی کئی ریکارڈ پاکستانی ٹیم کے کھاتے میں جڑ گئے ہیں۔


پاکستان نے مسلسل 11 ویں ٹی 20 سیریز اپنے نام کی ہے جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے۔ ستمبر 2016 سے سرفراز کی ٹیم نے انگلینڈ (1-0)، ویسٹ انڈیز (3-0 اور 3-1)، ورلڈ الیون (2-1)، سری لنکا (3-0)، نیوزی لینڈ (2-1)، اسکاٹ لینڈ (2 -0) اور آسٹریلیا (3-0) کو ہرایا ہے۔ جبکہ انہوں نے زمبابوے اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 ٹرائی سیریز بھی اپنے نام کی ہیں۔ پاکستان نے 11 میچ اسکور کا پیچھا کرتے ہوئے جیتے ہیں، یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔


نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے ساتھ ہی پاکستان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل آٹھ میچ (4 جولائی 2018-2 نومبر 2018) جیتے ہیں۔ حالانکہ، اس سے پہلے بھی اس نے پچیس جنوری  2018  سے 1 جولائی، 2018 کے درمیان مسلسل 8 میچ جیتے تھے۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ نے بھی ایک۔ ایک بار ایسا کیا ہے جبکہ ورلڈ ریکارڈ افغانستان ( 11) کے نام ہیں۔


پاکستان ٹی 20 کرکٹ میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم ہے۔ وہ 136 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ وہیں، ٹیم انڈیا 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر قائم ہے۔
First published: Nov 03, 2018 12:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading