உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر کے بہترین مقام پر پاکستان کے فواد عالم اور آفریدی

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر کے بہترین مقام پر پاکستان کے فواد عالم اور آفریدی

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر کے بہترین مقام پر پاکستان کے فواد عالم اور آفریدی

    پاکستانی بیٹسمین فواد عالم اور فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران اپنی شاندار پرکارکردگی کے بعد آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں چھلانگ لگا ئی ہے۔ دونوں اپنے کیریئر کے بہترین مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

    • Share this:
      دبئی: پاکستانی بلے باز فواد عالم اور تیز گیند باز شاہین آفریدی نے کنگسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران اپنی شاندارکارکردگی کے بعد آئی سی سی کی جانب سے بدھ کو جاری مردوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں چھلانگ لگائی ہے۔ دونوں اپنے کیریئر کے بہترین مقام پر پہنچ گئے ہیں۔
      فواد عالم جہاں پہلی اننگ میں 124 رنوں کی بدولت 34 درجے چھلانگ لگا کر بلے بازوں کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر، جبکہ شاہین شاہ آفریدی میچ میں اپنی 10 وکٹیں حاصل کرنے کی کارکردگی بدولت 10 درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔ فواد عالم اور شاہین آفریدی کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 109 سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابرکی۔


      شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ میچ میں اپنی 10 وکٹیں حاصل کرنے کی کارکردگی بدولت 10 درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔
      شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ میچ میں اپنی 10 وکٹیں حاصل کرنے کی کارکردگی بدولت 10 درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں۔


      گزشتہ سال اگست میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے بعد سے چار سنچریاں بنانے والے عالم رواں سال مئی میں 47 ویں نمبر پر جبکہ شاہین شاہ آفریدی اس ٹیسٹ سے پہلے 18 ویں نمبر پر تھے، جو ان کے کیریئرکی بہترین رینکنگ تھی۔ آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور بلے باز محمد رضوان کو بھی رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے۔

      بابر اعظم جہاں دونوں اننگوں میں 75 اور 33 رنوں کی بدولت ایک مقام کے فائدے سے بیٹنگ رینکنگ میں ساتویں نمبر پر، جبکہ رضوان 31 اور 10 کی ناٹ آؤٹ اننگ کے ساتھ ٹاپ 20 میں واپس آگئے ہیں۔ دریں اثنا، بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی دوسری اننگ میں تین وکٹوں کے ساتھ 48 ویں سے 44 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
      ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر جیسن ہولڈر کو بھی رینکنگ میں فائدہ ہوا ہے۔ وہ دونوں اننگ میں بالترتیب 26 اور 47 رن بنانے کی بدولت وہ 6 مقام کے فائدے سے بیٹنگ رینکنگ میں 37 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ وہیں سیریز میں 11 وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز جیڈن سیلز نےچار درجے ترقی کر کے 54 ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: