ہوم » نیوز » اسپورٹس

سرفرازاحمد نے کیا انکشاف، "یہ آسٹریلیائی پوری سیریزمیں پاکستانی کھلاڑیوں کوالجھاتے رہے"۔

سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کی کرکٹ میں تنازعہ کے باوجود کرکٹروں کے میدانی رویے میں پوری طرح سے تبدیلی نہیں آئی ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم دوسرے ٹسٹ میں پاکستان کے سامنے بے بس نظرآئی۔

  • Share this:
سرفرازاحمد نے کیا انکشاف،
پاکستان کے کپتان سرفراز احمد: فائل فوٹو

پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ جس ماحول میں پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریز کھیلی گئی وہ کوئی بہت اچھا نہیں تھا۔ مہمان آسٹریلیا ٹیم اس دورے میں متنازعہ کرکٹر اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنراورکیمرن بینکرافٹ کے بغیرآئی ہے۔ ان تینوں پربال ٹمپرنگ میں شامل ہونے کی وجہ سے ایک سال کی پابندی لگی ہوئی ہے۔


سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کی کرکٹ میں تنازعہ کے باوجود کرکٹروں کے میدانی رویے میں پوری طرح سے تبدیلی نہیں آئی ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم دوسرے ٹسٹ میں پاکستان کے سامنے بے بس نظرآئی۔ محمدعباس نے 10 وکٹ جھٹکتے ہوئے آسٹریلیائی ٹیم کو جھکجھورتے ہوئے 373 رنوں سے زبردست شکست دے دی۔


یہ آسٹریلیا کی ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی شکست میں سے ایک ہے، لیکن اس دوران آسٹریلیائی ٹیم پوری طرح سے خاموش نہیں تھی۔ اسپنرناتھن لیون دونوں ہی ٹسٹ میں جم کر الفاظ سے حملہ کرتے نظرآئے، دبئی میں انہوں نے پاکستانی ٹیم کو اپنے اسپن کے دم پرآوٹ کرنے کی وارننگ دی تھی۔


وہین ابوظہبی میں وہ سرفرازاحمد کے ساتھ الفاظ کے حملے میں لگے رہے۔ انہوں نے اس دوران سوال کھڑے کئے تھے کہ سرفراز اپنی سنچری کے لئے کھیل رہے ہیں کہ ٹیم کے لئے کھیل رہے ہیں، اس میں ان کو شک ہے۔ جب سرفراز سے پوچھا گیا کہ آپ ٹم پین اوردیگرآسٹریلیائی کپتانوں کی کپتانی میں کیا فرق دیکھتے ہیں تو اس کا جواب دیتے ہوئے سرفراز نے کہا "بات کرنے کا انداز ایک جیسا ہی تھا۔ بڑی جیت کے بعد سرفراز نے کہا کہ "پوری سیریز کے دوران ہماری میدان میں لیون کے ساتھ کئی بار باتیں ہوئیں۔ میں نے اس نے کہا کہ تم نے اپنی گیند پرچھکا لگوایا میں تمہاری جگہ ہوتا تو مڈ آن کواوپرلاتا اورپھرایک چھکا اورکھاتا"۔

انہوں نے آگے کہا "یہ کوئی بہت الگ بات نہیں تھی، وہ بھی کھیل رہے تھے، وہ بھی ایک عمل سے گزررہے ہیں اور جو ان کے ساتھ ہوا، اس کے بعد وہ چیزوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرہے ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہاں وہ بہت اچھے سے پیش آرہے تھے"۔

سرفرازاحمد نے اپنے کھلاڑیوں اورآسٹریلیائی کھلاڑیوں کوایک مشورہ دیا ہے۔ "ایک آسان سا فارمولہ ہے کہ جب آپ بلے بازی کررہے ہوں، تو پریشانی کی طرف مت دیکھو۔ کرکٹ کھیلو اوراپنی کارکردگی پردھیان لگاو۔ آپ پہلے سے ہی ٹاپ ٹیموں کے خلاف کھیل  رہےہیں، اگر کوئی کھلاڑی تم سے کچھ کہتا ہے توآپ بھی اسے جواب دے سکتے ہیں، لیکن اگروہ ذاتی طورپرکچھ نہیں کہتا تو کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کھیلو اوراچھی کارکردگی پیش کرو"۔

 یہ بھی پڑھیں:    ٹی -20 سیریز میں اگرآسٹریلیا نے پاکستان کو ہرایا تو ٹیم انڈیا کو ہوگا بڑا نقصان

یہ بھی پڑھیں:   آسٹریلیا کے خلاف پاکستانی کی ٹی 20 ٹیم کا اعلان، محمد عامر باہر ، مگر اس بڑے کھلاڑی کی ہوئی واپسی

یہ بھی پڑھیں:    میچ میں دو مرتبہ سنچری سے چوک جانے کے باوجود پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے کرڈالا یہ بڑا کارنامہ

یہ بھی پڑھیں:    عثمان خواجہ ہندوستان کے خلاف سیریزسے ہوسکتے ہیں باہر
First published: Oct 20, 2018 09:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading