ہوم » نیوز » اسپورٹس

مکی آرتھرنے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کوئی تعاون نہیں دیا: عظیم اسپنرعبدالقادرنے ہٹانےکا مطالبہ کیا

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائی تھی۔ اس کے بعد سےمکی آرتھرنشانے پرہیں اورانہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

  • Share this:
مکی آرتھرنے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کوئی تعاون نہیں دیا: عظیم اسپنرعبدالقادرنے ہٹانےکا مطالبہ کیا
پاکستانی کرکٹ ٹیم کےکوچ مکی آرتھر۔

پاکستان کے عظیم اسپنرعبدالقادرنہیں چاہتے کہ جنوبی افریقہ کے مکی آرتھرپاکستان کے چیف کوچ کے عہدے پربرقراررہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کو آگے لے جانے کے لئے دیگرکوبھی موقع دیا جانا چاہئے۔ عبدالقادرنے کہا کہ وہ سابق کپتان وسیم اکرم کے اس خیال سے اتفاق نہیں رکھتے کہ مکی آرتھرکوپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذریعہ نیا معاہدہ دیا جانا چاہئے۔


عبدالقادرنے ایک  انٹرویو میں کہا 'میں جانتا ہوں کہ وسیم اکرم نے بورڈ (پی سی بی) کو کہا ہے کہ انہیں مکی آرتھرکوایک موقع دینا چاہئے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ دیگرکے ساتھ نا انصافی ہوگی۔ دیگرکوبھی قومی ٹیم کوآگے لے جانے کا موقع دیا جانا چاہئے'۔


وسیم اکرم پی سی بی کے کرکٹ کمیٹی کے ایک رکن ہیں جو دواگست کو میٹنگ میں قومی ٹیم کی گزشتہ تین سالوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اورمستقبل کے لئے سفارشات تیارکرے گی۔ عبدالقادرنے کہا 'میری رائے مکی آرتھرنے پاکستانی ٹیم میں کچھ بھی تعاون نہیں دیا ہے۔ بلکہ انہوں نے سہیل خان، کامران اکمل، عمراکمل، احمد شہزاد، عمران خان سمیت کچھ کھلاڑیوں کے تئیں تعصبانہ رویہ اپنا کرنقصان پہنچایا ہے، جو اپنے تجربہ سے پاکستان کے لئے کافی کچھ کرسکتے تھے'۔


پاکستان کےعظیم اسپنرعبدالقادر۔
پاکستان کےعظیم اسپنرعبدالقادر۔


واضح رہے کہ آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائی تھی۔ اس کے بعد سے مکی آرتھرنشانے پرہیں اورانہیں ہٹانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ گزشتہ دنوں وسیم اکرم نے انہیں ایک بارپھرکوچ بنائے جانے کی بات کہی تھی، جس کے بعد اب عظیم اسپنرنے اپنے رائے پیش کرکے انہیں ہٹانے کا مطالبہ کردیا تھا۔
First published: Jul 28, 2019 06:05 PM IST