உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے بری خبر، ٹیم میں شامل کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    پاکستانی ٹیم میں شامل کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    پاکستانی ٹیم میں شامل کاشف بھٹی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم میں شامل کاشف بھٹی کا انگلیڈ پہنچنے کے بعد کیا جانے والا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ یا ہے۔جس کے بعد ووسٹر میں انھیں ٹیم ہوٹل میں دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔

    • Share this:
      لندن: انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم میں شامل کاشف بھٹی کا انگلیڈ پہنچنے کے بعد کیا جانے والا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ یا ہے۔جس کے بعد ووسٹر میں انھیں ٹیم ہوٹل میں دیگر کھلاڑیوں سے علیحدہ رکھا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20میچوں کی سیریز کھیلنے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے۔ خصوصی طیارے کے ذریعے 20 کھلاڑیوں کا پہلا دستہ جون کے آخری ہفتے میں انگلینڈ پہنچا تھاجس کے بعد جولائی کے پہلے ہفتے میں چھ مزید کھلاڑی انگلینڈ پہنچے۔ 8 جولائی کو مساجر ملنگ علی کے ساتھ تین کھلاڑی عمران خان، حیدر علی اور کاشف بھٹی جب انگلینڈ پہنچے تو ان کا انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹ لیا گیا تو کاشف بھٹی کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

      آف اسپنر کاشف بھٹی کے کورونا ٹسٹ میں پازیٹیو پائے جانے کے بعد انہیں پاکستانی ٹیم سے الگ کردیا گیا ہے۔
      آف اسپنر کاشف بھٹی کے کورونا ٹسٹ میں پازیٹیو پائے جانے کے بعد انہیں پاکستانی ٹیم سے الگ کردیا گیا ہے۔


      کاشف بھٹی کو ٹیم سے کیا گیا الگ

      آف اسپنر کاشف بھٹی کے کورونا ٹسٹ میں پازیٹیو پائے جانے کے بعد انہیں پاکستانی ٹیم سے الگ کردیا گیا ہے۔ وہ انگلینڈ دورے پر کورونا کی چپیٹ میں آنے والے کھلاڑی ہیں۔ سندھ صوبہ کے کاشف بھٹی نے اب تک پاکستان کے لئے ایک بھی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا ہے۔ کاشف بھٹی ہی ٹیلنٹیڈ گیند باز اور لوور آرڈر کے اچھے بلے باز ہیں۔ کاشف بھٹی نے 84 فرسٹ کلاس میچوں میں 331 وکٹ جھٹکے ہیں، وہیں ان کے نام 146 لسٹ اے وکٹ بھی ہیں۔ کاشف کے نام دو فرسٹ کلاس سنچری بھی درج ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: