உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کون ہیں زینب عباس اور کیوں ہیں وہ سرخیوں میں؟

    پاکستان کی معروف اسپورٹس صحافی زینب عباس: فوٹو ٹوئیٹر۔

    پاکستان کی معروف اسپورٹس صحافی زینب عباس: فوٹو ٹوئیٹر۔

    پاکستان کے کرکٹ کھلاڑی بابراعظم نے گزشتہ روزجب نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی توپاکستانیوں نے ان کی خوب تعریفیں کیں۔

    • Share this:

      پاکستان کی معروف اسپورٹس صحافی زینب عباس ایک بارپھرسوشل میڈیا پرموضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ ٹوئٹرصارفین انہیں ٹوئٹرپربھرپورٹرول کررہے ہیں۔ دراصل، انہوں نے بابر اعظم کی سنچری پرایک متنازع ٹویٹ کردیا جس کے بعد سے انہیں ٹوئٹرپرمسلسل ٹرول کیا جا رہا ہے۔


      پاکستان کے کرکٹ کھلاڑی بابراعظم نے گزشتہ روزجب نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اپنی پہلی سنچری بنائی توپاکستانیوں نے ان کی خوب تعریفیں کیں۔ لیکن اسی بیچ پاکستانی خاتون اینکرزینب عباس نے پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم کو سنچری بنانے پرمبارکباد دیتے ہوئے ایک ایسا ٹویٹ کردیا، جس سے وہ بے حد ناراض ہو گئے۔


      پاکستانی اینکرنے سوشل میڈیا پربابراعظم پرطنز کرتے ہوئے انہیں مکی آرتھرکا ’بیٹا‘ بتا دیا۔ انہوں نے لکھا ’’مکی آرتھرکو مبارکباد، آج ان کے بیٹے نے سنچری بنائی ہے۔ بابراعظم نے اینکرکے اس بیان پرسخت لہجہ اپناتے ہوئے جواباً کہا کہ ’’بات کرنے سے پہلے سوچوکہ کیا کہہ رہی ہواوراپنی حد میں رہو‘‘۔







      بابراعظم کے اس سخت جواب کے بعد ان کے مداحوں اورٹوئٹرصارفین نے اینکرکو منھ  توڑ جواب دینا شروع کردیا۔ ٹوئٹر صارفین نے زینب عباس کی شدید تنقید کی اورمختلف اندازمیں اپنے تاثرات کا اظہارکیا۔


      کون ہیں زینب عباس؟

      پاکستان کی معروف اورایک نجی ٹی وی کی خوبصورت خاتون اینکرزینب عباس پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی بیٹی ہیں۔ وارویک یونیورسٹی سے مارکیٹنگ اور اسٹریٹجی میں ماسٹرزکی ڈگری حاصل کرچکیں زینب اپنے بارے میں کہتی ہیں کہ اسپورٹس میں میرا صحافتی سفرمحض’ اتفاقیہ‘ ہے‘‘۔ زینب کہتی ہیں ’’ کچھ سالوں پہلے، کرکٹ کے تئیں میرے جنون نے ورلڈ کپ پینل شوکے لئےمجھے آڈیشن ٹیسٹ میں لا کھڑا کردیا۔ نشریات میں کوئی تجربہ نہ ہونے کے باوجود بھی کرکٹ کے بارے میں میری جومعلومات تھیں، اسی کے سبب مجھے ٹی وی میں پہلی ملازمت مل گئی۔ پھرکھیلوں کی نشریات کا جادومجھ پرکچھ ایسا سرچڑھ کربولا کہ اس کے بعد سے میرے لئے اس سے پیچھے ہٹنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوا‘‘۔

      زینب عباس، بابر اعظم: فوٹو پی ٹی آئی، سوشل میڈیا
      زینب عباس، بابر اعظم: فوٹو پی ٹی آئی، سوشل میڈیا

      بارہ افراد کی ایک جوائنٹ فیملی میں پیدا ہوئیں زینب اپنے خاندان کی اکلوتی بیٹی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’میرے خاندان کے لوگوں کوکرکٹ سے کافی دلچسپی تھی اوریہی دلچسپی میرے اندر بھی پیدا ہو گئی۔ میں اپنے چچا اورچچا زاد بھائیوں کے ساتھ بچپن سے ہی کرکٹ میچ دیکھتے ہوئے بڑی ہوئی۔ نتیجتاً میرے اندربھی کرکٹ کے تئیں جنون پیدا ہوگیا‘‘۔


      اس خوبصورت خاتون اینکر کا تنازعات سے ہے گہرا رشتہ


      ٹوئٹرپر 10 لاکھ سے زائد فالوورس رکھنے والی زینب اس سے پہلے بھی کئی بارتنازعات کی زد میں آ چکی ہیں۔ ان کا تنازعات سے گہرا رشتہ رہا ہے۔ اسی سال اپریل2018 میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس اورچنئی سپرکنگس آمنے سامنے تھیں۔ آئی پی ایل کے اس گیارہویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں جب مینک مارکنڈے نے اپنی اسپن گیندبازی کی بدولت حریف ٹیم کے چھکے چھڑا دئیے توزینب اس کی تعریف میں ٹویٹ کرنے سے خود کونہ روک سکیں۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ آج کل کی دنیا لیگ اسپنروں کی دنیا ہے۔ راشد خان، شاداب خان، چہل اوراب ممبئی انڈینس کی طرف سے مارکنڈے۔ لیکن پاکستانی مداحوں کو ان کا یہ ٹویٹ پسند نہیں آیا اورانہوں نے زینب کو آئی پی ایل کا بائیکاٹ کرنے کی نصیحت دے ڈالی۔


      اسی طرح اس سے پہلے چمپئنزٹرافی 2017 کی کوریج کے لئے انگلینڈ میں جب انہوں نے اے بی ڈی ویلیئرس اوروراٹ کوہلی کے ساتھ سیلفی لی تووہ دونوں ہی اپنے اپنے میچوں میں صفرپرآوٹ ہوگئے، جومیڈیا میں موضوع بحث بنے اوران پرتنقیدیں کی جانے لگیں۔ اس کے بعد سری لنکا کے کپتان میتھیوزکے ساتھ انہوں نے سیلفی لی۔ کہا جاتا ہے کہ اب تک اس اینکرنے جن کرکٹرزکے ساتھ سیلفیاں کھنچوائیں وہ چیمپئنزٹرافی کے میچ میں صفرپر ضرورآوٹ ہو گئے۔


      اسی طرح  ایک بارعید کے موقع پرجب انہوں نے اپنی والدہ عندلیب عباس اورفیملی کے دیگر ارکان کے ساتھ فوٹو کھنچوا کرسوشل میڈیا پراپ لوڈ کی تودیکھنے والے حیران رہ گئے اور پوچھنے گئے کہ آخران دونوں کا رشتہ کیا ہے۔ جس پرعندلیب عباس نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ’’ یہ میری بیٹی‘‘ ہے۔

      First published: