پاکستان شرمناک ہار کے باوجود بنا سکتا ہے سیمی فائنل میں جگہ، جانئے کیسے

 Pakistan vs Zimbabwe: پاکستان اب بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ پاکستان اپنے پہلے دو میچ ہار چکا ہے لیکن اس کے باوجود اس کے پاس سیمی فائنل تک پہنچنے کا موقع کیسے ہے؟

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں ہلچل کا سلسلہ جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیموں کی شکست کے بعد اب پاکستان کو بھی الٹ۔پھیر کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسا ہی کچھ پاکستان کے ساتھ پرتھ میں ہوا جس کے بعد اس کے لیے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچنا مشکل ہو گیا ہے۔ زمبابوے سے ہارنے سے اب پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کا خواب تار۔تا کر رہا ہے۔ حالانکہ پاکستان کے پاس اب بھی ایک موقع ہے۔

    پاکستان اب بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ پاکستان اپنے پہلے دو میچ ہار چکا ہے لیکن اس کے باوجود اس کے پاس سیمی فائنل تک پہنچنے کا موقع کیسے ہے؟

    پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچے گا؟
    پاکستان نے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور اس کے کھاتے میں 2 ہار ہیں۔ لیکن اس کے کھاتے میں ابھی 3 میچ باقی ہیں۔ سب سے پہلے اسے اپنے تینوں میچ جیتنا ہوں گے۔ بنگلہ دیش، نیدرلیںڈ کے علاوہ اسے جنوبی افریقہ کا بھی مقابلہ کرنا ہے۔ اگر پاکستان تینوں میچ جیت جاتا ہے تو اس کے 6 پوائنٹس ہوں گے اور نیٹ رن ریٹ درست رکھنے کے لیے جیت کا مارجن بھی بڑا رکھنا ہوگا۔

    پاکستان کی ہار ہضم نہیں کر پارہے ہیں شعیب اختر، ٹیم انڈیا کو لیکر کر ڈالی یہ پیشن گوئی

    سیمی فائنل کی دوڑ میں کون سب سے آگے؟ کیا آخری چار میں اب بھی پہنچ سکتا ہے پاکستان

    پاکستان کو امید کرنی ہوگی کہ ہندوستان یا جنوبی افریقہ کی ٹیم کسی بڑے الٹ ۔ پھیر کا شکار ہو جائے۔ ٹیم انڈیا دونوں میچ جیت کرکے اپنے گروپ میں سرفہرست ہے۔ اب اسے بنگلہ دیش، زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا سامنا کرنا ہے۔ اگر ٹیم انڈیا دو میچ بھی جیت لیتی ہے تو وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔

    جنوبی افریقہ T20 ورلڈ کپ سے کیسے باہر ہو سکتا ہے؟
    جنوبی افریقہ کے بھی تین میچ باقی ہیں۔ اگر وہ اس میں بھی دو میچ جیت جاتا ہے تو یہ ٹیم بھی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی۔ کل ملاکر پر پاکستان کو امید کرنی ہوگی کہ جنوبی افریقہ کو ٹیم انڈیا کے ہاتھوں ہار ملے اور اس کے بعد اس ٹیم  کو یا تو زمبابوے اور نیدرلینڈ کی کسی ایک ٹیم سے ہارے گی یا پھر اس کا میچ بارش کی وجہ سے رد ہو جائے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: