உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جس پاکستانی گیند باز کو ایم ایس دھونی نے دیا تحفہ، اس نے ساتھی کھلاڑی کو میچ کے دوران مارا تھپڑ، یہاں Video دیکھیں

    حارث روف کو ایم ایس دھونی نے چنئی سپرکنگس کی جرسی بھیجی تھی۔ (pc:Haris Rauf instagram)

    حارث روف کو ایم ایس دھونی نے چنئی سپرکنگس کی جرسی بھیجی تھی۔ (pc:Haris Rauf instagram)

    Pakistan Super League 2022: پاکستانی تیز گیند باز حارث روف (Haris Rauf) نے پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران اپنے ساتھی کھلاڑی پر ہاتھ اٹھایا۔ دراصل کامران غلام نے کیچ چھوڑ دیا تھا، جس سے حارث روف ناراض نظر آرہے تھے۔ گزشتہ ماہ ایم ایس دھونی (MS Dhoni) نے حارث روف کو خاص تحفہ دیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان سپر لیگ (PSL) میدان کے باہر تنازعہ اور میدان پر کچھ شاندار میچ کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ ایلیکس ہیلس اور پال اسٹارلنگ جیسے کھلاڑی ذاتی اسباب سے پی ایس ایل سے ہٹ گئے ہیں۔ وہیں آسٹریلین جیمس فاکنر نے بھی پیسے نہیں ملنے پر درمیان میں ہی لیگ چھوڑ دی۔ فاکنر نے تو ہوٹل پراپرٹی کو نقصان پہنچایا اور اسٹاف کے ساتھ غلط برتاو بھی کیا۔ حالانکہ میدان پر ایک متنازعہ اور ممکنہ دوستانہ حادثہ بحث کا موضوع بن گیا۔

      لاہور قلندرس کے تیز گیند باز حارث روف (Haris Rauf) نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اپنے ساتھی کامران غلام کو تھپڑ مار دیا۔ حارث روف کو گزشتہ ماہ ہی مہندر سنگھ دھونی (MS Dhoni) نے چنئی سپرکنگس کی جرسی تحفہ میں دی تھی۔ دراصل، کامران غلام نے لیگ سائیڈ پر روف کی گیند پر پیشاور ظالمی کے حضرت اللہ ججئی کا کیچ چھوڑ دیا تھا۔ حالانکہ اسی اوور کی آخری گیند پر فواد احمد نے ایک اچھا کیچ لپکتے ہوئے محمد حارث کو سستے میں پویلین بھیج دیا۔



      جشن کے دوران حارث روف نے مارا تھپڑ

      اس وکٹ کا جب جشن منایا جا رہا تھا، تب کامران غلام ہائی فائیو کے لئے روف کی طرف گئے اور تبھی تیز گیند باز نے انہیں تھپڑ مار دیا۔ اس کے بعد کامران غلام بھلے ہی مسکراتے ہوئے نظر آئے، مگر ایک دو بار حارث روف انہیں گھورتے ہوئے نظر آئے۔ اس حادثہ کے بعد کامران غلام نے 17ویں اوور میں پیشار کے کپتان وہاب ریاض کو شاندار رن آوٹ کیا اور ان کی اس کوشش سے خوش ہوکر حارث روف نے انہیں گلے لگا لیا۔ یہ دیکھا جانا باقی ہے کہ میدان میں اپنے ایکشن کے لئے حارث روف کو کسی نتیجے کا سامنا کرنا پڑے گا یا نہیں۔

      پی ایس ایل 2016 میں وہاب ریاض نے احمد شہزاد کو دھکا دیا تھا اور تقریباً پیٹا تھا۔ انہوں نے آوٹ ہونے کے بعد ڈگ آوٹ میں واپس جاتے وقت اپنا بلا دکھاکر  تیز گیند باز کو اکسایا تھا۔ اس کے بعد شہزاد پر میچ فیس کا 30 فیصد اور وہاب ریاض پر میچ فیس کا 40 فیصد کا جرمانہ لگایا گیا تھا۔ میچ کی بات کریں تو پیشاور نے لاہور کو 159 رنوں کا ہدف دیا تھا، مگر لاہور مقررہ اوور میں 8 وکٹ پر 158 رن ہی بناسکی اور مقابلہ سپر اوور میں چلاگیا۔ سپر اوور میں پیشاور نے جیت درج کی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: