ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان سپر لیگ پر پڑی کورونا وائرس کی مار، ملتوی ہوئے سیمی فائنل اور فائنل میچ

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل مقابلے 17 مارچ کو ہی ہونے تھے لیکن اس سے پہلے ہی لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لے لیا گیا۔

  • Share this:
پاکستان سپر لیگ پر پڑی کورونا وائرس کی مار، ملتوی ہوئے سیمی فائنل اور فائنل میچ
پاکستان سپر لیگ پر پڑی کورونا وائرس کی مار، ملتوی ہوئے سیمی فائنل اور فائنل میچ

نئی دہلی۔ پاکستان سپر لیگ (Pakistan Supr League) پر بھی کورونا وائرس (Corona Virus) کی مار پڑ گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے مدنظر پاکستان سپر لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حالانکہ، پی ایس ایل کے محض تین ہی مقابلے بچے تھے۔ ان میں دونوں سیمی فائنل اور فائنل میچ شامل تھے۔ اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ کے میچ بغیر ناظرین کے خالی اسٹیڈیم میں ہی کرائے جا رہے تھے۔



دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل مقابلے 17 مارچ کو ہی ہونے تھے لیکن اس سے پہلے ہی لیگ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ لے لیا گیا۔ پہلے سیمی فائنل میں جہاں ملتان سلطانز کا سامنا پشاور زلمی سے ہونا تھا۔ وہیں، دوسرے سیمی فائنل میں کراچی کنگس کا مقابلہ لاہور قلندرز سے ہونا تھا۔ منتظمین نے کہا ہے کہ پلے آف مقابلوں کا پروگرام بعد میں دوبارہ سے جاری کیا جائے گا۔

حالانکہ، کورونا وائرس کے مدنظر کافی پہلے سے ہی پاکستان سپر لیگ کو منسوخ کرنے کی مانگ کی جا رہی تھی، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے پہلے کورونا وائرس کے پیش نظر ہی بی سی سی آئی نے انڈین پریمئر لیگ کو بھی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ آئی پی ایل کو 15 اپریل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
First published: Mar 17, 2020 02:14 PM IST