ہوم » نیوز » اسپورٹس

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ، ان 5 بڑے کھلاڑیوں کو کیا گیا باہر

  • UNI
  • Last Updated: Jan 31, 2021 08:51 PM IST
  • Share this:
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ، ان 5 بڑے کھلاڑیوں کو کیا گیا باہر
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ، ان کھلاڑیوں کو کیا گیا باہر ۔ تصویر : پی سی بی ٹویٹر۔

محمد حفیظ، فخر زماں، وہاب ریاض، شاداب خان اور عماد وسیم کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ۔ 20 سیریز کے لئے پاکستان کی 20 رکنی ٹیم سے باہر کردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اتوار کو ٹیم کا اعلان کیا۔ پاکستان نے ٹی ۔ 20 میں آخری سیریز نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی تھی ، جسے اس نے 1-2 گنوایا تھا۔ شاداب نے اس سیریز میں ٹیم کی قیادت کی تھی ۔ محمد اکرم کی صدارت والی سلیکشن پینل نے ٹیم میں چار نئے کھلاڑیوں لیفٹ آرم اسپنر ظفر گوہر، گیندباز آل راونڈر عماد بٹ، آل راونڈر دانش عزیز اور لیگ اسپنر زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔


ٹی۔20سریز کے تمام تینوں میچ غذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز گیارہ فروری سے شروع ہوگی۔ کھلاڑی اور حکام تین فروری کو بایو ببل میں داخل ہوجائیں گے۔ جو کھلاڑی راول پنڈی میں دوسرے ٹیسٹ کا حصہ ہیں وہ دوسرا ٹیسٹ ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد بایو ببل میں داخل ہوں گے۔






ٹیم: بابر اعظم، آمر یامن، عماد بٹ، عاصف علی، دانش عزیز، فہیم اشرف، حیدر علی، حارث روف، حسن علی، حسین طلت، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوانی، سرفراز احمد، شاہین آفریدی، عثمان قادر، ظفر گوہر اور زاہد محمود۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 31, 2021 08:44 PM IST