لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا دورہ کےلئے اپنی قومی ٹیسٹ اور ٹی-20 ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کو کسی بھی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے تاہم خوشدل شاہ اورموسیٰ خان پہلی مرتبہ ٹی -20 ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ نسیم شاہ اورکاشف بھٹی پہلی مرتبہ ٹسٹ ٹیم کا حصہ بن گئے۔
گزشتہ ہفتےٹی- 20 اورٹسٹ ٹیم کی کپتانی سے سابق کپتان سرفرازاحمد کوہٹا دیا گیا تھا، کچھ دنوں قبل ہی مختصرفارمیٹ میں پاکستان کو سری لنکا نےگھرمیں0-3 سے شکست دی تھی۔ دونوں اسکواڈ میں سرفراز کی جگہ 27 سالہ محمد رضوان کوموقع دیا گیا ہے،جنہوں نےواحد ٹسٹ 2016 میں نیوزی لینڈ میں کھیلا تھا۔ قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کو چ اور چیف سلیکٹرمصباح الحق نےکہا کہ آسٹریلیا میں سیریزہمیشہ بڑی اہم رہی ہیں اورآسٹریلیا کو ہرانے کا ایک یہ ہی طریقہ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں، ہماری حکمت عملی ہی یہی ہےکہ نوجوانوں پر اعتماد کریں، نسیم شاہ اورموسیٰ خان کا اس وقت بڑا نام چل رہا ہے۔
ٹی -20 کرکٹ ٹیم بابراعظم( کپتان ) آصف علی، فخر زمان، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسیٰ خان،وہاب ریاض، شاداب خان ، وہاب ریاض اور عثمان قادر ٹیسٹ ٹیم اظہر علی (کپتان )، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان سینئر، افتخاراحمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، موسی خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسرشاہ ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔