ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کردی

محمد حفیظ (86) اور حیدر علی (54) کی نصف سنچریوں کی زبردست اننگز اور وہاب ریاض (دو وکٹ) کی عمدہ بولنگ کی بدولت پاکستان نے منگل کو انگلینڈ کو تیسرے اور آخری سنسنی خیز ٹی ٹونٹی میچ کے آخری اوور میں پانچ رنوں سے ہراکر تین میچوں کی سیریز1-1 سے برابری کردی۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 02, 2020 10:51 PM IST
  • Share this:
پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کردی
پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کردی

مانچسٹر: محمد حفیظ (86) اور حیدر علی (54) کی نصف سنچریوں کی زبردست اننگز اور وہاب ریاض (دو وکٹ) کی عمدہ بولنگ کی بدولت پاکستان نے منگل کو انگلینڈ کو تیسرے اور آخری سنسنی خیز ٹی ٹونٹی میچ کے آخری اوور میں پانچ رنوں سے ہراکر تین میچوں کی سیریز1-1 سے برابری کردی پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا اور دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے مضبوط ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹاس ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم 32 رنز کے عوض دو وکٹیں گنوا بیٹھی ، لیکن اس کے بعد بیٹنگ کے لئے آئے حیدر علی اور محمد حفیظ نے اننگز کو آگے بڑھا یا اور ٹیم نے 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 190 رنز مضبوط اسکور بنایا۔ حفیظ نے جہاں 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 86 رن بنائے وہیں حیدر علی نے 33 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بیش قیمت 54 رن بنائے۔ حفیظ کو زبردست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا اور ٹیم 26 رنز کے اسکور پر دو وکٹیں گنوا بیٹھی۔ بیئرسٹو جہاں اپنا کھاتا بھی نہیں کھول سکے وہیں ڈی جے مالن بھی صرف سات بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ایون مورگن اس میچ میں کچھ خاص نہیں کرسکے اور وہ دس رنز کے ذاتی اسکور پر رن ​​آؤٹ ہوگئے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 02, 2020 09:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading