ہوم » نیوز » اسپورٹس

ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام محمد عامر کے کیریئر پر سوالیہ نشان

پاکستانی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 03, 2018 10:09 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام محمد عامر کے کیریئر پر سوالیہ نشان
محمد عامر: فائل فوٹو

 نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔  محمد عامر ایک مرتبہ پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے ڈراپ ہونے والے محمد عامر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کے ٹیم میں بھی جگہ نہ بنا سکے جس کے بعد ان کے کیریئر پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پاکستانی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد ٹیم کا اعلان کیا۔


ٹی20 سیریز میں شاندار کارکردگی پر عماد وسیم کی ایک سال کے طویل عرصے کے بعد ون ڈے ٹیم میں بھی واپسی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں کھیلی جارہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے سیریز کے میچ ہوں گے۔


نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 7 نومبر سے ہوگا۔ سیریز کے پہلے دو میچ ابوظبی میں کھیلے جائیں گے، دوسرا میچ 9 نومبر کو ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان ، اس اہم کھلاڑی کی ہوئی واپسی

First published: Nov 03, 2018 10:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading