ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا وائرس : پاکستان کے اس امپائر نے پیش کی نئی مثال ، بے روزگاروں کیلئے اٹھایا یہ بڑا قدم

علیم ڈار نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ لاک ڈاون کے دوران لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں ، میرا ایک ریستوراں لاہور کے پیا روڈ پر ہے ، جس کا نام درس ڈیلائٹو ہے ، یہاں بے روزگار لوگ مفت کھانا کھا سکتے ہیں ۔

  • Share this:
کورونا وائرس : پاکستان کے اس امپائر نے پیش کی نئی مثال ، بے روزگاروں کیلئے اٹھایا یہ بڑا قدم
پاکستان کے اس امپائر نے پیش کی مثال،اپنے ریستوراں میں بے روزگاروں کو فری میں کھلا رہاکھانا

پاکستانی امپائر علیم ڈار کووڈ 19 عالمی وبا کے درمیان بے روزگاروں کو اپنے ریستوراں میں مفت کھانا کھلا رہے ہیں ۔ پاکستان میں ان دنوں لاک ڈٓون ہے ، جہاں ایک ہزار سے زیادہ مثبت معاملات سامنے آچکے ہیں ۔ علیم ڈار نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ لاک ڈاون کے دوران لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں ، میرا ایک ریستوراں لاہور کے پیا روڈ پر ہے ، جس کا نام درس ڈیلائٹو ہے ، یہاں بے روزگار لوگ مفت کھانا کھا سکتے ہیں ۔


علیم ڈار نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے ۔ پاکستان پر بھی اس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ریاستی حکومتوں اور وفاقی حکومت نے تحفظ کیلئے ہدایات جاری کی ہیں ۔



ادھر پاکستانی کرکٹروں نے بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کی دد کرنے کیلئے پچاس لاکھ پاکستانی روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ رقم وفاقی حکومت کے ایمرجنسی فنڈ میں دی جائے گی ۔ کرکٹروں کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اسٹاف بھی اس میں اپنی مدد کریں گے ۔

کووڈ ۱۹ کے قہر سے جہاں دنیا بھر میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں تو ہیں ہندوستان میں بھی سات سو سے زیادہ کیسیز سامنے آچکے ہیں جبکہ پاکستان میں ایک ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ ہندوستان کی طرح پاکستان بھی لاک ڈاون ہے ۔
First published: Mar 27, 2020 06:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading