உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طالبان نے کرکٹ کو ڈرایا، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کیمپ اور سلیکشن پر لگائی گئی روک

    Pakistan vs Afghanistan:پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ پہلے تصدیق کرے کہ سیریز ہوگی یا نہیں۔ اسی کے بعد آگے کا فیصلہ لیا جائے۔ سیریز 3 ستمبر سے سری لنکا کے ہنبت توتا میں ہونی ہے۔

    • Share this:
      لاہور: افغانستان پر طالبان (Taliban) نے قبضہ کرلیا ہے۔ اس مسئلے نے اب انٹرنیشنل کرکٹ کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور میں ہفتہ سے شروع ہونے والی ٹریننگ کیمپ کو روک دیا ہے۔ اس سے آئندہ ماہ سری لنکا میں افغانستان اور پاکستان (Pakistan vs Afghanistan) کے درمیان ہونے والی ونڈے سیریز پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (ACB) کی طرف سے سری لنکا کرکٹ بورڈ سیریز کی میزبانی کر رہا ہے۔

      پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ پہلے تصدیق کرے کہ سیریز ہوگی یا نہیں۔ اسی کے بعد آگے کا فیصلہ لیا جائے۔ سیریز 3 ستمبر سے سری لنکا کے ہنبت توتا میں ہونی ہے۔ پی سی بی کے ایک افسر نے کہا، ’افغانستان بورڈ کے افسران نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ ان کے کھلاڑی کابل سے کولمبو کے لئے کب روانہ ہوں گے‘۔ میچوں کے پروگرام کا بھی اعلان اب تک نہیں ہوا ہے۔ سیریز سے متعلق جانکاری ملتے ہی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا اور ٹیم کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

      پی سی بی کے چیئرمین نے احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر میں، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں آئے گی۔
      پی سی بی کے چیئرمین نے احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر میں، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں آئے گی۔

      طالبان اور امریکہ سے ہو رہی ہے بات چیت

      ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق، افغانستان کرکٹ بورڈ طالبان اور امریکی فوجیوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، جو کابل ہوائی اڈے پر طیاروں کے آپریٹنگ کو دیکھ رہے ہیں۔ افغانستان کرکٹ کے ایک سینئر افسر نے کہا، ’ہمیں جلد ہی اجازت اور اس بات کی پوری جانکاری مل جائے گی کہ کھلاڑی کولمبو کے لئے کیسے اور کب پرواز کریں گے‘۔ اس درمیان اطلاع کے مطابق، پاکستان کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو سیریز کے لئے آرام دیا جاسکتا ہے، تاکہ کھلاڑی ٹی-20 عالمی کپ کے لئے تروتازہ رہ سکیں۔

      انٹرنیشنل ٹیموں کی میزبانی کو لے کر پریشانی نہیں

      اس درمیان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ انہیں اپنے ملک میں انٹرنیشنل سیریز کرانے کو لے کر کسی طرح کو لے کر کسی طرح کی پریشانی نہیں ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین نے احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم ستمبر میں، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم اکتوبر میں آئے گی۔ سیریز کو لے کر کوئی پریشانی نہیں ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 3 ونڈے اور 5 ٹی-20 کے مقابلے کھیلنے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ سیکورٹی کو لے کر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: