உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے عالمی کپ سے باہر ہوتے ہی حسن علی کا باراتی ڈانس وائرل، لوگوں نے کہا- ڈانس انڈیا ڈانس میں بلاو

    پاکستان کے عالمی کپ سے باہر ہوتے ہی حسن علی کا باراتی ڈانس وائرل

    پاکستان کے عالمی کپ سے باہر ہوتے ہی حسن علی کا باراتی ڈانس وائرل

    پاکستانی کرکٹ ٹیم (Pakistan Cricket Team) کے ٹی -20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) سے باہر ہونے کا ذمہ دار حسن علی (Hasan Ali) کو مانا جا رہا ہے، جنہوں نے میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑ دیا اور اس کے بعد انہوں نے مسلسل تین چھکے لگاکر آسٹریلیا (Australia) کو جیت دلا دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستانی ٹیم (Pakistan) ٹی-20 عالمی کپ 2021 (T20 World Cup 2021) سے باہر ہوگئی ہے۔ گروپ 2 میں ناقابل تسخیر رہتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پاکستان کو آسٹریلیا (Pakistan vs Australia) نے 5 وکٹ سے شکست دے کر باہر کردیا۔ پاکستان کی اس شکست کے ’ویلین‘ بنے حسن علی (Hasan Ali)، جنہوں نے 19 ویں اوور میں کیچ چھوڑ دیا اور اس کے بعد میتھیو ویڈ (Matthew Wade) نے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر مسلسل تین چھکے لگاکر آسٹریلیا کو جیت دلا دی۔

      حسن علی کی اس فیلڈنگ کے بعد ہر جگہ تنقید ہو رہی ہے اور اب سوشل میڈیا پر ان کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ سڑکوں پر باراتی ڈانس کرتے وہئے نظر آرہے ہیں۔



      اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد حسن علی جم کر ٹرول بھی ہو رہے ہیں۔ ایک صارف نے انہیں ٹرول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا ڈانس کرلیتے ہیں۔ انہیں ریئلٹی شو ڈانس انڈیا ڈانس میں بلاو۔ وہیں ایک صارف نے کہا کہ حسن علی کا یہ پارٹ ٹائم جاب ہے۔



      حسن علی کے اس ڈانس ویڈیو کو گزشتہ سال ان کی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی آصف علی نے ہی انسٹا گرام اکاونٹ پر شیئر کیا تھا۔ سیمی فائنل کی بات کریں تو پاکستان نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 176 رن بنائے تھے، جس کے بعد آسٹریلیا نے 5 وکٹ گنواکر ایک اوور پہلے ہی ہدف حاصل کرلیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں؟ آئی سی سی نے دی بڑی جانکاری


      پاکستان کے لئے محمد رضوان نے سب سے زیادہ 67 رن بنائے۔ انہوں نے 52 گیندوں کی اپنی اننگ میں تین چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ اس کے بعد فخر زماں نے 32 گیندوں پر 3 چوکوں اور تین چھکوں سے سجی 55 رنوں کی اننگ کھیلی۔ لطف سے بھرپور اس مقابلے میں پاکستانی گیند بازوں نے ایک وقت میچ کا رخ اپنی ٹیم کی طرف موڑ دیا تھا، لیکن میتھیو ویڈ (Matthew Wade) اور مارکس اسٹائنس (Marcus Stoinis) نے آخری اووروں میں طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت دلا دی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: