نئی دہلی: آسٹریلیا نے پاکستان کو لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹسٹ میچ (Pakistan vs Australia 3rd Test) میں 115 رنوں سے شکست دے کر سیریز 0-1 سے جیت لی۔ آسٹریلیا نے 24 سال بعد پاکستان میں ٹسٹ سیریز جیتی ہے۔ پاکستان کو 351 رنوں کا ہدف ملا تھا، جس کے جواب میں میزبان ملک ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن 235 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی۔ پاکستان نے آخری سیشن میں ایک کے بعد ایک پانچ وکٹ گنوائے۔ اسی وجہ سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حالانکہ اس میچ میں علیم ڈار (Aleem Dar) کی امپائرنگ کو لے کر بھی مداح خفا نظر آئے۔ تبھی تو پاکستان کی شکست کے بعد وہ مداحوں کے نشانے پر آگئے اور انہیں ٹرول کیا جانے لگا۔
لاہور ٹسٹ کے پانچویں دن پاکستان نے 165 رنوں کے اسکور پر اپنا چوتھا وکٹ گنوایا۔ فواد عالم کو پیٹ کمنس نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لئے محمد رضوان آئے۔ کپتان بابر اعظم ایک اینڈ پر پہلے سے ہی ڈٹے ہوئے تھے۔ ایسے میں اس جوڑی سے پاکستان کو کافی امیدیں تھیں، لیکن علیم ڈار کے ایک غلط فیصلے سے پاکستان کی ساری امیدیں رکھی کی رکھی رہ گئیں۔
دراصل، پاکستان کی دوسری اننگ کا 71واں اوور پیٹ کمنس پھینکنے آئے۔ پہلی گیند پر بابر اعظم نے ایک رن لیا۔ اس کے بعد اسٹرائیک پر محمد رضوان آئے۔ پیٹ کمنس نے تیسری گیند یارکر پھینکی، جو تیزی سے اندر کی طرف آئی۔ جب تک محمد رضوان بلا گیند پر لاتے، تب تک گیند ان کے جوتے کے اگلے حصے سے جالگی۔ آسٹریلیائی ٹیم نے ان کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی اور امپائر علیم ڈار نے فوراً انگلی اٹھا دی۔
پاکستانی امپائر علیم ڈار ہوئے ٹرولبعد میں جب بال ٹریکنگ رپلے میں واضح طور پر نظر آیا کہ گیند آف اسٹمپ کے باہر گری تھی۔ پھر بھی علیم ڈار نے محمد رضوان کو آوٹ دے دیا۔ اس وقت پاکستان کے پاس ایک ریویو بھی تھا، لیکن بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان اسے لے کر کوئی بات نہیں ہوئی اور علیم ڈار کے آوٹ دیتے ہی محمد رضوان پویلین کی طرف لوٹ گئے۔ اس فیصلے کو لے کر امپائر علیم ڈار پاکستانی مداح کے نشانے پر آگئے۔ ایک صارف نے ٹوئٹ کیا کہ علیم ڈار پاکستان کو شکست دینے کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں۔ ایمانداری سے کہوں تو وہ بوڑھے ہوگئے ہیں اور اس لیول پر نہیں ہے، جس پر وہ پہلے ہوا کرتے تھے۔
علیم ڈار کے فیصلے پر سوال اٹھےایک دیگر صارف نے امپائر علیم ڈار کو لے کر ٹوئٹ کیا، یہ امید نہیں تھی تم سے۔ اس کے علاوہ کچھ مداح بابر اعظم-محمد رضوان پر بھی برسے۔ ایک صارف نے لکھا، واقعی علیم ڈار کا خراب فیصلہ۔ بابر اعظم-محمد رضوان کی بڑی غلطی۔ گیند سیدھا آف اسٹمپ کے باہر گری تھی۔ یہ صاف نظر آرہا تھا۔ یہ پاکستان کا آخری ریویو تھا اور بلے بازوں کی آخری بیسٹ جوڑی بھی۔ ایسے میں اس ریویو کو بچانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔