உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan vs Bangladesh: پاکستان کے گیند بازی مشیر نے میچ کے درمیان ہی چھوڑ دیا ٹیم کا ساتھ، اب گھر لوٹنے کو تیار

    پاکستان کے گیند بازی مشیر نے میچ کے درمیان ہی چھوڑ دیا ٹیم کا ساتھ، اب گھر لوٹنے کو تیار

    پاکستان کے گیند بازی مشیر نے میچ کے درمیان ہی چھوڑ دیا ٹیم کا ساتھ، اب گھر لوٹنے کو تیار

    Pakistan vs Bangladesh: پاکستان اور بنگلہ دیش (Pakistan vs Bangladesh) کے درمیان چٹگاوں میں ٹسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے اور اس میچ میں بنگلہ دیش کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے۔ اسی درمیان پاکستان کے گیند بازی مشیر ورنون فلینڈر میچ کے درمیان ہی ٹیم کا ساتھ چھوڑ کر اپنے گھر جنوبی افریقہ لوٹنے کی تیاری میں لگے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان اور بنگلہ دیش (Pakistan vs Bangladesh) کے درمیان چٹگاوں میں ٹسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے اور اس میچ میں بنگلہ دیش کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے۔ اسی درمیان پاکستان کے گیند بازی مشیر ورنون فلینڈر میچ کے درمیان ہی ٹیم کا ساتھ چھوڑ کر اپنے گھر جنوبی افریقہ لوٹنے کی تیاری میں لگے ہیں۔ دراصل ورنون فلینڈر (vernon philander) کے جلدی ٹیم کے ساتھ چھوڑنے کے پیچھے جنوبی افریقہ میں سفری پابندی اہم وجہ ہے۔ جنوبی افریقہ میں کووڈ-19 (Covid-19) کے ایک نئے ویریئنٹ اومکران (omicron) کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جسے لے کر پوری دنیا فکر مند ہے۔

      اس وجہ سے جنوبی افریقہ کی حکومت نے سفر پر سخت پابندی عائد کردی ہے۔ ورنون فلینڈر اپنے گھر سے دور رہنا نہیں چاہتے، اسی وجہ سے وہ پیر کو پاکستانی ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ پاکستان کے ایک صحافی نے سوشل میڈیا پر اس کی جانکاری دی کہ ورون فلینڈر کا منصوبہ پہلے ٹسٹ ختم ہونے کے بعد گھر لوٹنے کا تھا، مگر سفری پابندی کے سبب اب وہ جلدی ٹیم کا ساتھ چھوڑیں گے۔



      کووڈ-19 کے نئے ویریئنٹ نے افریقی ممالک میں کرکٹ کو متاثر کیا ہے۔ اس وائرس کے سبب جنوبی افریقہ اور نیدر لینڈس کے درمیان ونڈے سیریز کو منسوخ کر دیا گیا۔ جبکہ خاتون ٹی-20 عالمی کپ کے کوالیفائنگ کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

      اب ہندوستان کے جنوبی افریقہ دورے پر بھی بحران کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ ہندوستان کو آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنا ہوگا، جہاں اسے 3 ٹسٹ، 3 ونڈے اور 4 ٹی-20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ اگر آنے والے وقت میں صورتحال بہتر نہیں ہوتی ہے تو اس دورے سے متعلق بھی سخت فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔ وہیں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان چل رہے ٹسٹ میچ کی بات کریں تو بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں 330 رن بنانے کے بعد پاکستان کو 286 رنوں پر روک دیا اور پہلی اننگ میں 44 رن کی سبقت حاصل کرلی۔ حالانکہ تیسری اننگ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کچھ خاص شروعات نہیں کرپائی اور 39 رنوں پر ہی 4 وکٹ گنوا دیئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: