உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی طبیعت خراب، بلے باز نے بنگلہ دیش دورہ درمیان میں ہی چھوڑا

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی طبیعت خراب، بلے باز نے بنگلہ دیش دورہ درمیان میں ہی چھوڑا

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بیٹے کی طبیعت خراب، بلے باز نے بنگلہ دیش دورہ درمیان میں ہی چھوڑا

    شعیب ملک (Shoaib Malik) بنگلہ دیش کے خلاف آج ہو رہے تیسرے ٹی-20 میچ (BAN vs PAK T20) میں نہیں کھیل سکے۔ پی سی بی سے جاری بیان کے مطابق، ’شعیب ملک اپنے بچے کی بیماری کے سبب پیر کے روز بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی-20 میچ میں نہیں کھیل پائیں گے اور وہ میچ سے پہلے دبئی کے لئے روانہ ہوجائیں گے‘۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے 39 سال کے بلے باز شعیب ملک (Shoaib Malik) بنگلہ دیش کے خلاف آج ہونے والا تیسرا ٹی-20 (PAK vs BAN 3rd T20) نہیں کھیل سے۔ ان کے اور ثانیہ مرزا (Sania Mirza) کے بیٹے اذہان کی طبیعت خراب ہے۔ یہ خبر ملتے ہی شعیب ملک نے ڈھاکہ سے دبئی کی فلائٹ لی ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے تین سال کے بیٹے اذہان کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں۔ پاکستان پہلے ہی تین ٹی-20 کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرچکا ہے۔ شعیب ملک بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دو میچ میں اترے تھے، لیکن وہ بلے اور گیند دونوں سے ناکام رہے۔ وہ سیریز میں ایک بھی رن نہیں بناسکے۔ سیریز کے پہلے میچ میں وہ صفر پر آوٹ ہوئے۔ حالانکہ گزشتہ کچھ ماہ سے شعیب ملک شاندار فارم میں ہیں۔

      پی سی بی سے جاری بیان کے مطابق، ’شعیب ملک اپنے بچے کی بیماری کے سبب پیر کے روز بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی-20 میچ میں نہیں کھیل پائیں گے اور وہ میچ سے پہلے دبئی کے لئے روانہ ہوجائیں گے‘۔

      شعیب ملک نے ٹی-20 عالمی کپ میں اچھی بلے بازی کی

      شعیب ملک (Shoaib Malik) کو شروعات میں ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) کے لئے منتخب کی گئی پاکستانی ٹیم (Pakistan Cricket Team) میں شامل نہیں کیا گیا تھا، لیکن ٹورنامنٹ سے کچھ دن پہلے شعیب ملک کو مقصود کے زخمی ہونے کے سبب 39 سال کے اس بلے باز کو ٹیم میں جگہ ملی۔ پاکستانی ٹیم کے لئے یہ فیصلہ صحیح ثابت ہوا۔ شعیب ملک نے ٹی-20 عالمی کپ میں اہم مواقع پر اہم اننگ کھیلیں۔ انہوں نے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوئے مقابلے میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار نبھایا تھا۔

      شعیب ملک بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دو میچ میں اترے تھے، لیکن وہ بلے اور گیند دونوں سے ناکام رہے۔
      شعیب ملک بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دو میچ میں اترے تھے، لیکن وہ بلے اور گیند دونوں سے ناکام رہے۔


      شعیب ملک نے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی طرف سے ٹی-20 میں سب سے تیز نصف سنچری بنانے والے بلے باز بھی بنے۔ انہوں نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں صرف 18 گیندوں میں نصف سنچری لگائی تھی۔ حالانکہ سیمی فائنل میں ان کا بلا خاموش رہا۔ اس کے بعد ایسی قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ وہ ریٹائر ہوجائیں گے۔ حالانکہ انہوں نے کھیلنا جاری رکھا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہندوستان پہنچی پاکستان کی ٹیم، 24 نومبر سے بھونیشور میں کھیلا جائے گا عالمی کپ


      پاکستان کو بنگلہ دیش سے کھیلنے ہیں دوٹسٹ

      ٹی-20 سیریز کے بعد پاکستان 26 نومبر سے بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹسٹ کی سیریز بھی کھیلے گا۔ یہ سیریز عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ پہلا ٹسٹ چٹگاوں (جمعہ سے) جبکہ دوسرا ٹسٹ ڈھاکہ (4 سے 8 دسمبر) میں کھیلا جائے گا۔ گیند بازی مشیر ورنون فلینڈر پہلے ٹسٹ کے مکمل ہونے پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: