உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    معین علی کے سامنے پھیکے پڑے بابر اعظم، انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ہی میچ میں اس کےگھر میں روندا

    انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ہی میچ میں اس کےگھر میں روندا

    انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ہی میچ میں اس کےگھر میں روندا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر کوئی کمال نہیں دکھا پائے اور معین علی کی کپتانی میں مہمان ٹیم نے 7 میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں 6 وکٹ سے جیت درج کرلی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر کوئی کمال نہیں دکھا پائے اور معین علی کی کپتانی میں مہمان ٹیم نے 7 میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں 6 وکٹ سے جیت درج کرلی۔ اس میچ میں انگیلنڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔

      اس کے بعد پاکستان کی ٹیم نے پہلی اننگ میں محمد رضوان کی نصف سنچری اننگ کی بدولت 20 اوور میں 7 وکٹ پر 158 رن بنائے۔ اس کے جواب میں انگلین کی ٹیم نے 19.2 اوور میں 4 وکٹ پر 160 رن بناتے ہوئے میچ جیت لیا اور سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی۔

      معین علی کی کپتانی میں مہمان ٹیم نے 7 میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں 6 وکٹ سے جیت درج کرلی۔
      معین علی کی کپتانی میں مہمان ٹیم نے 7 میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں 6 وکٹ سے جیت درج کرلی۔


       بابر اعظم کی ٹیم پر بھاری پڑگئی معین علی کی ٹیم


      انگلینڈ کو جیت کے لئے 159 رنوں کا ہدف ملا تھا اور ٹیم کے سلامی بلے باز فلپ سالٹ نے 10 رنوں کی اننگ کھیلی اور آوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد ڈیوڈ ملان بھی 20 رن پر پویلین لوٹ گئے۔ وہیں الیکس ہیلس نے ایک طرف اننگ کو سنبھالے رکھا اور ٹیم کو اپنی اننگ سے جیت کی راہ پر لا دیا۔ انہوں نے 40 گیندوں پر7 چوکوں کی مدد سے 53 رن بنائے اور آوٹ ہوگئے۔ بین ڈکلیٹ نے ٹیم کے لئے 21 رنوں کا تعاون دیا اور آوٹ ہوگئے۔ پھر ہیری برک نے 25 گیندوں پر7چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 42 رنوں کی اننگ کھیل کر انگلینڈ کو جیت دلا دی۔ پاکستان کی طرف سے عثمان قادرکے کھاتے میں دو جبکہ شہنواز دہانی اور حارث روف کے کھاتے میں ایک ایک وکٹ آئے۔

      پہلی اننگ میں پاکستان کے لئے محمد رضوان نے کافی اچھی اننگ کھیلی اور 46 گیندوں پر دو چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 68 رن بنائے تو وہیں کپتان بابر اعظم نے 24 گیندوں پر 31 رنوں کی اننگ کھیلی۔ افتخار احمد نے 28 رنوں کا تعاون دیا جبکہ دیگر بلے باز کچھ خاص نہیں کرپائے۔ انگلینڈ کی طرف سے لُک ووڈ نے تین، عادل راشد نے دو جبکہ سیم کرن اور کپتان معین علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: