உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بابراعظم نے انگلینڈ سے ملی شرمناک ہار کے بعد دی صفائی... کہا- ہمارا اسکور اچھا تھا‘

    بابراعظم نے انگلینڈ سے ملی شرمناک ہار کے بعد دی صفائی

    بابراعظم نے انگلینڈ سے ملی شرمناک ہار کے بعد دی صفائی

    انگلینڈ نے چھٹے ٹی20 مقابلے میں 8 وکٹ سے بڑی جیت درج کی۔ اسی کے ساتھ 7 میچوں کی سیریز 3-3 سے برابر ہوگئی ہے۔ اب آخری میچ میں فیصلہ ہوگا کہ سیریز کا بادشاہ کون ہوگا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      لاہور: انگلینڈ نے چھٹے ٹی20 مقابلے میں 8 وکٹ سے بڑی جیت درج کی۔ اسی کے ساتھ 7 میچوں کی سیریز 3-3 سے برابر ہوگئی ہے۔ اب آخری میچ میں فیصلہ ہوگا کہ سیریز کا بادشاہ کون ہوگا۔ میچ کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے ہارکی وجہ کا انکشاف کیا اور 169 رنوں کے اسکور کا بچاو کیا ہے۔

      میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 169 رن بنائے۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں میں 5 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 87 رن بنائے۔ جواب میں انگلینڈ نے سلامی بلے باز فل سالٹ کی  88 رنوں کی طوفانی اننگ کی بدولت ہدف کو 14.3 اوور میں دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یعنی ابھی 33 گیندوں کا کھیل باقی تھا۔

      پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 169 رن بنائے۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں میں 5 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 87 رن بنائے۔
      پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹ پر 169 رن بنائے۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں میں 5 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 87 رن بنائے۔


      میچ کے بعد بابر اعظم نے کہا، ’شروعات میں دو وکٹ گنوانے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ 169 رنوں کا ایک اچھا اسکور تھا۔ ہماری ٹیم نے شاید 10 رن کم بنائے۔ سالٹ نے پاورپلے میں جس طرح سے بلے بازی کی، وہ ٹرننگ پوائنٹ رہا۔ ہمیں مڈل آرڈر پر دھیان دینا ہوگا۔ انہیں ذمہ داری لینی ہوگی۔ سلامی بلے باز کے طور پر بھی ہمیں پارٹنرشپ کرنی پڑے گی، جس سے مڈل آرڈر پر دباو نہ آئے‘۔

      سب سے بہترین اننگوں میں سے ایک

      بابر اعظم نے اپنی اننگ سے متعلق کہا کہ یہ میری گزشتہ 20 بہترین اننگوں میں سے ایک تھی۔ خاص طور پر آپ اچھی بلے بازی کر رہے ہوں تو ٹاپ آرڈر میں ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ مجھے ٹیم سے حمایت ملی اور یہ واضح ہے کہ وہ مجھ سے کیسا کھیل چاہتے ہیں، لیکن انگلینڈ کے سلامی بلے باز فل سالٹ کی 88 رنوں کی طوفانی اننگ کی بدولت مہمان ٹیم نے 33 گیند باقی رہتے ہوئے ہدف کو حاصل کرلیا۔

      سالٹ کو ان کی شاندار اننگ کے لئے ’پلیئر آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا۔ انہوں نے 41 گیند پرناٹ آوٹ 88 رن بنائے۔ 13 چوکا اور 3 چھکا لگایا۔ سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ 2 اکتوبر کو پاکستان کے گدافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: