உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: بابراعظم کو آوٹ کرنے کے لئے احسان خان نے چیتے کی طرح لگائی چھلانگ، پاکستانی کپتان دیکھ کر رہ گئے حیران

    بابر اعظم کو آوٹ کرنے کے لئے احسان خان نے چیتے کی طرح لگائی چھلانگ

    بابر اعظم کو آوٹ کرنے کے لئے احسان خان نے چیتے کی طرح لگائی چھلانگ

    Pakistan vs Hong Kong: پاکستانی کپتان بابر اعظم کو گزشتہ روز احسان خان نے اپنا شکار بنایا۔ دراصل ہانگ کانگ کے لئے تیسرا اوور احسان خان لے کر آئے۔ ان کے اس اوور کی پانچویں گیند کو بابر اعظم دفاعی طریقے سے کھیلنے کی کوشش کی۔ حالانکہ گیند پچ پر گرنے کے بعد امید سے کچھ زیادہ ہی اوپر اچھلی اور بابر اعظم اس گیند پر چکمہ کھا گئے۔ 

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 (Asia Cup 2022) کا چھٹا مقابلہ گزشتہ جمعہ کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان (Pakistan vs Hong Kong) شارجہ میں کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو 155 رنوں سے تاریخی جیت ملی۔ گرین ٹیم کو اس مقابلے میں ضرور بڑی کامیابی ہاتھ لگی، لیکن کپتان بابر اعظم (Babar Azam) کا مسلسل دو مقابلوں میں سستے میں آوٹ ہوجانا ٹیم کے لئے باعث تشویش ہے۔

      گزشتہ جمعہ کو شارجہ میں وہ محض نو رن بنانے میں کامیاب رہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم (Babar Azam) کو ہانگ کانگ کے اسپنر احسان خان (Ehsan Khan) نے جس طرح سے آوٹ کیا، اسے دیکھ کر وہاں موجود سبھی لوگ حیران رہ گئے۔ دراصل، ہانگ کانگ کے لئے تیسرا اوور احسان خان لے کر آئے۔ ان کے اس اوور کی پانچویں گیند کو بابر اعظم دفاعی طریقے سے کھیلنے کی کوشش کی۔ حالانکہ گیند پچ پر گرنے کے بعد امید سے کچھ زیادہ ہی اوپر اچھلی اور بابر اعظم اس گیند پر چکمہ کھا گئے۔



      نتیجہ یہ رہا کہ احسان خان نے اپنے رائٹ سائڈ میں زبردست چھلانگ (ڈائیو) لگاتے ہوئے بابر اعظم کا کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔ اس مقابلے میں بابر اعظم اپنی ٹیم کے لئے آٹھ گیندوں میں 112.50 کی اسٹرائیک ریٹ سے نو رن بنانے میں کامیاب رہے۔ اس دوران ان کے بلے سے ایک چوکا نکلا۔

      وہیں بات کریں احسان خان کی کارکردگی کے بارے میں تو انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے اس مقابلے میں کل چار اوور کی گیند بازی کی۔ اس دوران انہوں نے 28 رن خرچ کرتے ہوئے دو کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلے گئے اس مقابلے میں وہ اپنی ٹیم کے لئے واحد کامیاب گیند باز رہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: