شارجہ: بابر اعظم (Babar Azam) ایشیا کپ میں پہلی بار کپتانی کر رہے ہیں۔ ٹی20 ایشیا کپ (Asia Cup 2022) کے پہلے میچ میں انہیں ہار ملی تھی۔ پاکستان کی ٹیم دوسرے مقابلے میں ہانگ کانگ سے مقابلہ کھیل رہی ہے۔ میچ میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسے میں پاکستان کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بڑا اسکور بنانا چاہے گی۔ یہ میچ دونوں ہی ٹیموں کے لئے اہم ہے۔ پلیئنگ-11 میں دونوں ہی ٹیموں نے تبدیلی نہیں کی ہے۔ تیز گیند باز نسیم شاہ (Naseem shah) ہندوستان کے خلاف مقابلے کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے بعد بھی انہیں اس میچ میں پلیئنگ-11 میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم یہ میچ جیت کر سپر-4 میں جگہ بنانا چاہے گی۔
ٹیم انڈیا نے ہانگ کانگ کے خلاف ہاردک پانڈیا کو آرام دیا تھا۔ وہ چوٹ سے واپسی کر رہے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان نے ہندوستانی ٹیم سے سبق نہیں لیا ہے اور نسیم شاہ کو پھر سے اتارا گیا ہے۔ ایسے میں اگر وہ میچ میں 100 فیصد نہیں دے سکے تو ٹیم کو نقصان ہوسکتا ہے۔ ٹیم اگر یہ میچ جیت جاتی ہے، تو 2 دن بعد یعنی 4 ستمبر کو اسے ہندوستانی ٹیم سے پھر سے بڑا مقابلہ کھیلنا ہوگا۔ یعنی نسیم شاہ کے پاس آرام کرنے کا وقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم پہلے ہی چوٹ کے سبب باہر ہوچکے ہیں۔

تیز گیندباز نسیم شاہ ہندوستان کے خلاف مقابلے کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔
بابر اعظم اور فخر زماں پر نظربابر اعظم اور فخر زماں پہلے میچ میں ہندوستان کے خلاف بڑا اسکور نہیں بناسکے تھے۔ دونوں بلے بازوں نے 10-10 رن بنانے تھے۔ بھونیشور کمار نے بابر اعظم کو باونسر پر آوٹ کیا تھا۔ وہیں فخر زماں کو اویش خان نے پویلین بھیجا تھا۔ محمد رضوان نے ٹیم کو سنبھالا تھا۔ حالانکہ گیند بازی کرتے ہوئے نسیم شاہ اور بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد نواز نے شاندار کارکردگی پیش کی تھی۔ محمد نواز نے 33 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس میں روہت شرما اور وراٹ کوہلی کا وکٹ بھی شامل تھا۔
پاکستانی ٹیم کی پلیئنگ-11بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زماں، افتخار احمد، خوش دل شاہ، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، حارث روف، نسیم شاہ اور شہباز۔
ہانگ کانگ ٹیم کی پلیئنگ-11 عاصم مرتضیٰ، نزاکت خان (کپتان)، بابر حیات، کنچت شاہ، اعجاز خان، اسکاٹ میکّنی (وکٹ کیپر)، ذیشان علی، ہارون ارشد، احسان خان، محمد غضنفر، آیوش شکلا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔