شارجہ: بابر اعظم (Babar Azam) کی قیادت میں پاکستان نے سپر-4 میں جگہ بنا لی ہے۔ ٹورنا منٹ کے (Asia Cup 2022) گروپ راونڈ کے آخری میچ میں پاکستان نے جمعہ کے روز ہانگ کانگ کو 155 رن سے روند دیا۔ یہ ٹیم کی رنوں کے لحاظ سے سب سے بڑی جیت ہے۔ میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹ پر 193 رنوں کا ہمالیائی اسکور بنایا تھام محمد رضوان نے ناٹ آوٹ 78 رن بنائے۔ اس کے علاوہ فخر زماں نے بھی نصف سنچری لگائی۔ جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 10.4 اوور میں 38 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی۔ یہ ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔ محمد نواز نے 3 جبکہ شاداب خان نے 4 وکٹ حاصل کئے۔ اب سپر-4 میں اتوار 4 ستمبر کو ایک بار پھر ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ گروپ راونڈ میں ہندوستان نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔
ہدف کا تعاقب کرنے اتری ہانگ کانگ کی ٹیم شروعات سے ہی لڑکھڑا گئی تھی۔ ٹیم کا کوئی بلے باز دہائی کے اعدادوشمار تک نہیں پہنچ سکا۔ کپتان نزاکت خان نے سب سے زیادہ 8 رن بنائے۔ ٹیم کے 5 وکٹ 30 رن پر ہی گر گئے تھے۔ 10 اوور کے بعد اسکور 8 وکٹ پر 38 رن تھا۔ پہلے 2 وکٹ تیز گیند باز نسیم شاہ کو ملے۔ اس کے بعد بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد نواز نے کمال کی گیند بازی کی۔ لیگ اسپنر شاداب خان کو 4 وکٹ ملا۔
یہ بھی پڑھیں۔Asia Cup 2022: پاکستان نے ہندوستان سے نہیں لی نصیحت، بابراعظم کے لئے یہ فیصلہ ثابت ہوسکتا ہے مہنگایہ بھی پڑھیں۔Asia Cup 2022: ٹیم انڈیا کو لگا بڑا جھٹکا، رویندر جڈیجہ ایشیا کپ سے باہر، اب اس کھلاڑی کو ملا موقعپہلے 10 اوور میں بنائے 64 رناس سے پہلے محمد رضوان کے 57 گیندوں میں 78 رنوں کی مدد سے پاکستان نے سست شروعات سے ابھرکر 2 وکٹ پر 193 رن بنائے۔ ہانگ کانگ کے گیند بازوں نے جس طرح ہندوستانی بلے بازوں کو دباو میں لا دیا تھا۔ اسی طرح پاکستان کو اچھی شروعات نہیں کرنے دی۔ محمد رضوان اور فخر زماں کے لئے چوکے چھکے لگانا مشکل ہوگیا تھا۔ پاکستان نے پہلے 10 اوور میں ایک وکٹ پر 64 رن بنائے۔ فخر زماں نے 41 گیندوں میں 53 رن بنائے جبکہ خوش دل شاہ نے آخر میں 15 گیندوں میں 35 رن بناکر پاکستان کے لئے مضبوط اسکور بنایا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم ہوئے ناکامپاکستانی کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ناکام رہے اور 9 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ رن رفتار کو بڑھانے کے چکر میں انہوں نے آف اسپنر احسان خان کی گیند پر ہوا میں شاٹ کھیلا اور گیند باز نے اپنے داہنی طرف ڈائیو لگاکر کیچ پکڑا۔ محمد رضوان نے پہلا چوکا پانچویں اوور میں تیز گیند باز آیوش شکلا پر لگایا۔ پاکستانی اننگ کا پہلا چھکا 11ویں اوور میں محمد رضوان نے لیگ اسپنر محمد غضنفر کو لگایا۔ فخر زماں نے اسپنروں کو 2 چھکے لگاکر رن رفتار کو بڑھایا۔ گرمی اور امس سے جدوجہدک ر رہے محمد رضوان نے نصف سنطری لگانے کے بعد تیز کھیلنا شروع کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔