ہوم » نیوز » اسپورٹس

مسلسل جیت کے بعد بھی اڑرہا ہے پاکستان کا مذاق، یہ تصویردیکھ کرآپ بھی نہیں روک پائیں گے ہنسی

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ہوئی ٹی-20 سیریزکی ٹرافی بھی بے حدعجیب تھی۔ اس ٹرافی پربسکٹ بنا ہوا تھا، اس کے بعد پی سی بی کے مارکیٹنگ ہیڈ کو بھی استعفیٰ دینا پڑا تھا۔

  • Share this:
مسلسل جیت کے بعد بھی اڑرہا ہے پاکستان کا مذاق، یہ تصویردیکھ کرآپ بھی نہیں روک پائیں گے ہنسی
مسلسل جیت کے بعد بھی پاکستانی کھلاڑیوں کا مذاق اڑ رہا ہے۔

ایشیا کپ میں خراب کارکردگی کے بعد بھلے ہی پاکستان کی ٹیم مسلسل جیت حاصل کررہی ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستانی مداح ان پرہنس رہے ہیں۔ دراصل اس کی وجہ پاکستان کے کھلاڑی نہیں بلکہ پی سی بی ہے جو اپنی سیریز کو عجیب وغریب نام دے کرمذاق کے قابل بن رہا ہے۔


پاکستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کھیل رہی ہے جس کا نام "اوے ہوئے" کپ ہے۔ جمعرات کو اس ٹرافی کو میڈیا کے سامنے لایا گیا، جیسے ہی اس ٹرافی کے اوپررکھا کالا کپڑا ہٹایا گیا، پریس کانفرنس میں موجود لوگ ہنسنے لگے۔  اس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس ٹرافی کا مذاق بنا۔









اس سے قبل پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ہوئی ٹی-20 سیریز کی ٹرافی بھی بے حد عجیب تھی۔ اس ٹرافی پربسکٹ بنا ہوا تھا، اس کے بعد پی سی بی کے مارکیٹنگ ہیڈ کو بھی استعفیٰ دینا پڑا تھا اورپی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے اس کے خلاف جانچ کے احکامات بھی دے دیئے تھے۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ یہ اوے ہوئے کپ کا مذاق اڑنے کے بعد پی سی بی کس کی نوکری چھینتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ابو ظہبی ٹیسٹ : پاکستانی گیند بازوں کے سامنے نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے ٹیکے گھٹنے، 153 پر پوری ٹیم ڈھیر

یہ بھی پڑھیں:   پاکستانی تیز گیند باز محمد عباس کی نظر نمبر ون پر، ربادا اور اینڈرسن چھوٹ جائیں  گے پیچھے

یہ بھی پڑھیں:   کوچ روی شاستری کا بڑا بیان ، 2019 کا ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے یہ چار بڑے کھلاڑی !۔
First published: Nov 16, 2018 11:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading