ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی لاپرواہی، کورونا پازیٹیو کھلاڑیوں کو پوری ٹیم کے ساتھ بھیج دیا نیوزی لینڈ!

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ حکومت کی نیند اڑا رکھی ہے۔ ٹیم میں کورونا پھیل گیا ہے اور نیوزی لینڈ حکومت کو خوف ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کورونا پھیلا سکتے ہیں۔

  • Share this:
پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی لاپرواہی، کورونا پازیٹیو کھلاڑیوں کو پوری ٹیم کے ساتھ بھیج دیا نیوزی لینڈ!
پاکستان کرکٹ بورڈ کی بڑی لاپرواہی، کورونا پازیٹیو کھلاڑیوں کو پوری ٹیم کے ساتھ بھیج دیا نیوزی لینڈ!

کراچی: نیوزی لینڈ دورے پر گئی پاکستان کرکٹ ٹیم میں کورونا (Coronavirus) پھیل گیا ہے اور پوری ٹیم ابھی کوارنٹائن ہے۔ نیوزی لینڈ پہنچتے ہی 10 پاکستانی کھلاڑی کورونا کی چپیٹ میں آگئے، جس نے نیوزی لینڈ حکومت کی راتوں کی نیند اڑا دی ہے۔ اب یہ دورہ منسوخ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے کہ نیوزی لینڈ پہنچتے ہی اس کے 10 کھلاڑی کورونا پازیٹیو کیسے ہوگئے۔ ذرائع کی مانیں تو پاکستان ٹیم میں کورونا بورڈ کی لاپرورہی کے سبب پھیل گیا۔


دراصل گھریلو قاعد اعظم ٹرافی کے دوران ایک یا دو ٹیموں کے کچھ کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ دورے پر جانے سے پہلے بلغم، بخار اور چھینک آنے کی شکایت کی تھی اور یہ بھی کورونا وارئس انفیکشن کی ہی علامات ہیں۔ حالانکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں کو بدلتے موسم کے سبب وائرل انفیکشن ہوا تھا۔ لاہور میں بورڈ نے ان کا کورونا ٹسٹ بھی کرایا تھا، جس میں ان کی رپورٹ نگیٹیو آئی۔ مگر کرائسٹ چرچ پہنچنے کے بعد ان کی رپورٹ پازیٹیو آگئی۔


پاکستانی ٹیم کی وجہ سے اڑی نیوزی لینڈ کی نیند


اس ذرائع کی مانیں تو پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے والے ایک غیر ملکی کھلاڑی کی بھی اپنے ملک پہنچنے کے بعد کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ یہی نہیں پاکستانی ٹیم سے باہر سہیل تنویر بھی لنکا پریمیئر لیگ کے لئے کولمبو پہنچ گئے تھے، مگر اس کے بعد کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد وہ اپنے وطن لوٹ رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم کے سبب نیوزی لینڈ حکومت کی نیند اڑ گئی ہے۔ پہلے ایک ساتھ 6 کھلاڑی کورونا پازیٹیو ملے تھے، پھر اس فہرست میں اور بھی نام جڑتے گئے۔ نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کو ڈر ہے کہ پاکستانی کھلاڑی کورونا پھیلا سکتے ہیں۔ پاکستان کی ٹیم گزشتہ 11 دنوں سے کوارنٹائن میں ہے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ نے آخری وارننگ دی تھی۔ نیوزی لینڈ کی حکومت کو اس ہوٹل کے سی سی ٹی وی فٹیج ملے تھے، جہاں ٹیم ٹھہری ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پاکستان کے کھلاڑی کھلے عام کورونا کے ضوابط کی دھجیاں اڑا رہے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 05, 2020 05:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading