ہوم » نیوز » اسپورٹس

جنوبی افریقی گیند بازوں کا قہر، بابراعظم کی نصف سنچری،181رنوں پرآل آوٹ ہوگئی پاکستانی ٹیم

بابراعظم کے علاوہ کوئی بھی بلے باز نصف سنچری نہیں بناسکا جبکہ تین کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیرپویلین لوٹ گئے۔

  • Share this:
جنوبی افریقی گیند بازوں کا قہر، بابراعظم کی نصف سنچری،181رنوں پرآل آوٹ ہوگئی پاکستانی ٹیم
جنوبی افریقہ کے گیند بازوں نے پاکستان کو بڑے اسکورتک نہیں پہنچنے دیا۔۔

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹسٹ میچوں کی سیریزکے پہلے باکسنگ ٹسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بازی کرنے کا فیصلہ  انتہائی غلط ثابت ہوگیا ہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم محض 181 رنوں پرآل آوٹ ہوگئی ہے۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ بابر اعظم نے 71 رنوں کی اننگ کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے نصف سنچری بنانے والے وہ واحد بلے باز رہے جبکہ اظہرعلی نے 36 رن بنائے جبکہ گیند باز حسن علی نے 21 رنوں کا تعاون دیا۔


پاکستان کی طرف سے امام الحق، کپتان سرفرازاحمد اورآخری بلے باز کے طورپر آئے شاہین شاہ آفریدی صفرپرآوٹ ہوئے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈی اولیویئر نے 6 بلے بازوں کو آوٹ کیا۔ جبکہ ٹگیسوربادا کو تین وکٹ ملے اورڈیل اسٹین کے کھاتے میں فخزمان کا وکٹ گیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 47 اووروں میں 181 رن بناکرآل آوٹ ہوگئی۔


اس سے قبل پاکستان کی شروعات انتہائی خراب رہی۔ سلامی بلے بازامام الحق اورفخرزمان کی ناکامی کے بعد پاکستانی بلے بازوں کے لئے جنوبی افریقی گیند باز قہربن کرٹوٹ رہے ہیں۔ پاکستان نے اپنے 7 وکٹ  100 رن سے پہلے ہی گنواد دیئے تھے، لیکن بابراعظم نے ٹیم کو آگے لے جانے کی کوشش کی اورٹیم 150 رنوں کا اعدادوشمار پارکرگئی۔




لنچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے چاروکٹ تھے، لیکن جب لنچ کے بعد پاکستانی ٹیم کھیلنے اتری تو اس کی ٹیم تاش کے پتوں کی طرح بکھرتی ہوئی نظرآئی۔ کپتان سرفرازاحمد بغیرکھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے ہیں۔ پاکستان کا مجموعی اسکور33 اوورمیں 97 رن ہے جبکہ اس کے 7 بلے بازپویلین لوٹ گئے ہیں۔ بابراعظم 23 رن بناکرجدوجہد کررہے ہیں۔ جبکہ آوٹ ہونے والوں میں اظہرعلی (36) سب سے زیادہ رن بنائے ہیں۔

اس سے قبل امام الحق کوٹگیسوربادا نے بولڈ کرکے پویلین بھیجا جبکہ فخرزمان کوجنوبی افریقہ کے اہم گیند باز ڈیل اسٹین نے کیچ آوٹ کراکرپویلین کی راہ دکھائی۔ اس کے بعد شان مسعود کو 19 رن کے اسکورپراولیئرنے بولڈ کردیا جبکہ اولیئرنے اسد شفیق کو 7 رن کے انفرادی اسکورپرایل بی ڈبلیو آوٹ کرکے ایک اورجھٹکا دے دیا۔ پاکستان کا جب چوتھا وکٹ گرا، اس وقت ٹیم کا اسکورمحض 62 رن تھا۔ ابھی اظہرعلی اوربابراعظم ٹیم کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

اس سے قبل فخرزمان اورامام الحق نے پاکستانی اننگ کی شروعات کی، تاہم امام الحق 9 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد بغیرکھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد فخرزمان بھی ان کا ساتھ دینے پویلین پہنچ گئے۔ امام الحق کے آوٹ ہونے کے بعد شان مسعود کو بلے بازی کے لئے بھیجا گیا ہے جبکہ فخرزمان کے آوٹ ہونے پراظہرعلی بلے بازی کرنے آئے ہیں۔

وہیں جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ٹیسٹ میچ سے عین قبل پاکستان کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ حارث سہیل کوگھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، جسے سرفرازاینڈ کمپنی کیلئے بڑا جھٹکا سمجھا جارہا ہے۔ حارث سہیل اچھے فارم میں تھے اوران کے بلے سے رن بھی نکل رہے تھے۔ یو اے ای میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف انہوں نے اچھی بلے بازی کی تھی اورسنچریاں بنائی تھی۔ یہی نہیں باکسنگ ٹیسٹ سے قبل جنوبی افریقہ میں ہوئے ٹورمیچ میں بھی انہوں نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور73 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔
First published: Dec 26, 2018 02:00 PM IST