ہوم » نیوز » اسپورٹس

کیپ ٹاون ٹسٹ میں بھی پاکستان کی ناقص کارکردگی، جنوبی افریقہ نے177 رنوں پرسمیٹ دیا

کپتان سرفرازاحمد کے علاوہ کوئی دوسرا بلے بازنصف سنچری نہیں بناسکا۔ جنوبی افریقہ کے گیند بازوں نے پوری اننگ میں انہیں باندھ کررکھا اورکھل کرنہیں کھیلنے دیا۔

  • Share this:
کیپ ٹاون ٹسٹ میں بھی پاکستان کی ناقص کارکردگی، جنوبی افریقہ نے177 رنوں پرسمیٹ دیا
پاکستانی ٹیم کو ایک بارجنوبی افریقہ کے گیند بازوں نے بڑا اسکورنہیں بنانے دیا۔

کیپ ٹاون: پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کا دوسرا میچ شروع ہوا، لیکن اس میں بھی پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی جاری رہی۔ پاکستان کی پوری ٹیم 177 رنوں پرسمٹ گئی۔ اس اننگ میں صرف کپتان سرفرازاحمد نصف سنچری بناسکے۔ پاکستان کی طرف سے سرفرازاحمد سب سے بڑے اسکورر رہے۔ انہوں نے 56 رنوں کی اننگ کھیلی۔


شان مسعود نے 44 رنوں کی اننگ کھیلی۔ اس کے علاوہ محمد عامر22 رن بناکرناٹ آوٹ رہے جبکہ اسد شفیق نے 20 رن بنائے۔ پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ان چار بلے بازوں کے علاوہ تمام بلے بازدہائی تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈی اولیویئرنے چاروکٹ جبکہ ڈیل اسٹین نے تین وکٹ حاصل کئے۔ اس کے علاوہ دو وکٹ رباڈا اورایک وکٹ فلنڈرکے کھاتے میں گیا۔


اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس طرح سے پاکستان کوبلے بازی کی دعوت ملی۔ تاہم پاکستانی سلامی بلے باز دوسرے ٹسٹ میچ میں بھی جلدی میں نظرآرہے تھے اورپویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کے دونوں سلامی بلے باز فخرزمان اورامام الحق ایک بارپھراپنی ٹیم کو بہترین آغازدینے میں ناکام رہے۔ 13 رن کے اسکورپردونوں پویلین لوٹ گئے ہیں۔ اس کے بعد پاکستان کو تیسرا جھٹکا بھی جلد ہی لگ گیا جب اظہرعلی صرف دو رن بناکراولیویئرکا شکاربن گئے۔ اظہرعلی کے طورپرپاکستان کو19 رن کے اسکورپرتیسرا جھٹکا لگا۔ اس کے تھوڑی دیربعد ہی اسد شفیق بھی پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے 20 رن کا تعاون دیا۔ انہیں ربادا نے کیچ آوٹ کرایا۔


میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹسٹ میچوں کی سیریزکے دوسرے میچ کے لئے بیٹنگ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ حالانکہ تیزگیندبازحسن علی کی جگہ محمد عباس کوٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستانی کپتان سرفرازاحمد کا ٹاس ہارنے کے بعد کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوتے توپہلے بلے بازی ہی کرتے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم آج تک جنوبی افریقہ کی سرزمین پرکوئی سیریزنہیں جیت سکی ہے اور کیپ ٹاؤن میں پاکستان کا ریکارڈ بھی کچھ اچھا نہیں ہے۔ اس گراؤنڈ پردونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹسٹ سیریزکھیلی گئی ہیں اورتینوں میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دی۔

اس سے قبل پہلے باکسنگ ٹسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹ سے جیت حاصل کرکے 0-1 کی سبقت حاصل کرسکی ہے۔ اس میچ میں بھی پاکستانی سلامی بلے بازناکام ثابت ہوئے تھے۔ کپتان سرفرازاحمد تودونوں اننگ میں کھاتہ نہیں کھول سکے تھے۔ حالانکہ صرف سرفرازاحمد کے ساتھ ایسا نہیں ہوا تھا بلکہ دونوں ٹیموں کے کپتان میں مماثلت دیکھنے کو ملی تھی اوردونوں ٹیموں کے کپتان دونوں اننگ میں کھاتہ نہیں کھول سکے تھے۔
First published: Jan 03, 2019 02:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading