ہوم » نیوز » اسپورٹس

عمران طاہرنے پاکستان کے خلاف میچ میں رقم کی تاریخ، پاکستان کے مداحوں نے کی ہوٹنگ

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں پاکستان کے سلامی بلے بازامام الحق کا وکٹ لیتے ہی عمران طاہرنے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

  • Share this:
عمران طاہرنے پاکستان کے خلاف میچ میں رقم کی تاریخ، پاکستان کے مداحوں نے کی ہوٹنگ
امام الحق کا وکٹ لیتے ہی عمران طاہر نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں پاکستان کے سلامی بلے بازامام الحق کا وکٹ لیتے ہی عمران طاہرنےبڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے29 ویں مقابلے میں جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنرعمران طاہرنے پاکستان کے خلاف تاریخ رقم کر دی۔ عمران طاہرنے پاکستان کے خلاف دووکٹ حاصل کرتے ہی عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کے لئےسب سے زیادہ وکٹ حاصل کرلیا۔


عمران طاہرنے جیسے ہی امام الحق کواپنی ہی گیند پرآوٹ کیا توان کےعالمی کپ میں 39 وکٹ ہوگئے۔ عمران طاہرنےعالمی کپ میں ایلن ڈونالڈ سےزیادہ وکٹ حاصل کرلئے۔ حالانکہ اس میچ کےدوران پاکستان کے مداحوں نےان کی ہوٹنگ بھی کی۔ عمران طاہرنےفخرزمان کا کیچ لینے کا دعویٰ کیا تھا، لیکن تھرڈ امپائرنےانہیں ناٹ آوٹ دیا۔ اس کے بعد عمران طاہرکے خلاف پاکستانی مداحوں نے ہوٹنگ بھی کی۔


عمران طاہر کی تاریخ


آپ کو بتدایں کہ عمران طاہرپاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں، جو انڈر19 لیول اورپاکستان اے ٹیم میں بھی کھیل چکے ہیں۔ حالانکہ اس کے بعد انہیں جنوبی افریقہ میں رہنے والے سمیہ دلدار سے پیارہوگیا۔ 1998 میں جب عمران طاہرپاکستان کی انڈر19 ٹیم کے ساتھ جنوبی افریقہ کے دورے پرگئےتھے، اسی دوران ان کی ملاقات جنوبی افریقہ میں مقیم ایک ہندوستانی نژاد لڑکی سمیہ دلدارسے ہوئی اورپھردونوں کے درمیان کافی اچھی دوستی ہوگئی۔

جنوبی افریقی گیند باز عمران  طاہر گیند بازی کرتے ہوئے۔
جنوبی افریقی گیند باز عمران طاہر گیند بازی کرتے ہوئے۔


عمران طاہرنے 2006 میں سمیہ دلدارسے شادی کرلی اورشادی کےکچھ وقت کےبعدعمران طاہرکوجنوبی افریقہ کی شہریت مل گئی۔ اس کے بعد عمران طاہرنے جنوبی افریقی ٹیم میں انٹری کی۔ انہوں نے سال 2011 میں ہوئےعالمی کپ میں ڈیبوکیا اورپہلے ہی میچ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف 4 وکٹ حاصل کئے۔

عمران طاہراوران کی بیوی سمیہ دلدار
عمران طاہراوران کی بیوی سمیہ دلدار


اب عمران طاہرعالمی کپ میں جنوبی افریقہ کے سب سے کامیاب گیند بازبن گئے ہیں۔ اس عالمی کپ میں عمران طاہرنےاپنی ٹیم کےلئے سب سے زیادہ  10 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ حالانکہ ان کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی نہیں کرپائی ہے۔ آج کھیلے جارہے جنوبی افریقہ اورپاکستانی ٹیم دونوں کےلئے بہت اہم ہے، کیونکہ اپنی برقراررکھنے کے لئے دونوں ٹیموں کے لئے یہ میچ جیتنا لازمی ہوگا۔
First published: Jun 23, 2019 06:11 PM IST