ہندوستان سےشکست کےبعد پاکستانی ٹیم کی ہرجگہ تنقید ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا پربھی انہیں جم کرٹرول کیا جارہا ہے۔ ہندوستان کےسامنے پاکستان کےسبھی شعبے پھسڈی ثابت ہوئے۔ اس شکست کی گاج کن کن کھلاڑیوں پرگرے گی، یہ توٹورنامنٹ ختم ہونےکے بعد پتہ چلے گا، لیکن ہندوستان سے ملی شکست نے پاکستان کےعظیم کھلاڑی شعیب ملک کے کیریئرکو ختم کرنےکی کگارپرلادیا ہے اوراس کی شروعات جنوبی افریقہ کے خلاف مقابلے سے شاید ہوگئی ہے۔
اتوارکولارڈس کے تاریخی میدان پرہورہے جنوبی افریقہ کے خلاف میدان پراتری پاکستانی ٹیم نےدو تبدیلیاں کی ہیں۔ ایک طرف حسن علی کو باہرکاراستہ دکھایا تودوسرا نام شعیب ملک کا ہے۔ خراب فارم سے جدوجہد کررہی پاکستان کوئی خطرہ نہیں مول لینا چاہتی ہے اوراس کی وجہ سے وہ اپنی بہترین ٹیم میدان پراتارنا چاہتی ہے۔
شعیب ملک نےاس عالمی کپ میں تین میچ کھیلے ہیں، جس میں مسلسل دومیچوں میں شعیب ملک صفرپرآوٹ ہوئے۔ وہیں ایک میچ میں 8 رن بنائے۔ آسٹریلیا اورہندوستان کے خلاف شعیب ملک کھاتہ تک نہیں کھول پائےتھے جبکہ انگلینڈ کے خلاف 8 رن بنائے اور10 رن دے کرایک وکٹ حاصل کیا۔
پاکستان نےٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کا انتخاب کیا۔ پاکستانی کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ ہماری پوری توجہ میچ پرہے۔ امید ہے کہ ہم اچھی کارکردگی کریں گے۔ ہمارے لئے یہ اہم میچ ہے۔ اس کے بعد تین میچ اوربچیں گے۔ شعیب ملک کےعلاوہ حسن علی کوبھی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں ملی۔ ان دونوں کی جگہ حارث سہیل اورشاہین آفریدی پربھروسہ دکھایا ہے۔ ہندوستان کے خلاف صفرپرآوٹ ہونے کے بعد شعیب ملک کی ہرجگہ تنقید ہورہی ہے۔ یہی نہیں سوشل میڈیا پرانہیں کافی ٹرول کیا گیا تھا، جس کےبعد انہوں نے مداحوں سے کھلاڑیوں کی فیملی کوعزت دینے کی اپیل کی تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔