உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کا 110 کلو وزنی بلے باز سر میں گیند لگنے کے بعد اسپتال پہنچا، دوسرے اور تیسرے ٹی-20 سے باہر

    پی سی بی نے اعظم خان (Azam Khan) کی چوٹ کو لے کر ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق، ایک نیورو سرجن نے اعظم خان کو 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کی سفارش کی ہے۔ پیر کو دوبارہ ان کے صحت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی ان کے چوتھے اور پانچویں ٹی-20 میں کھیلنے کو لے کر آخری فیصلہ لیا جائے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ویسٹ انڈیز دورے پر گئی پاکستان کرکٹ ٹیم (Pakistan Cricket Team) کے لئے بری خبر ہے۔ ٹیم کے مڈل آرڈر کے بلے باز اعظم خان (Azam Khan) کو ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران سر میں گیند لگ گئی تھی۔ اس کے بعد انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔ چوٹ کے سبب اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی-20 سے باہر ہوگئے ہیں۔ 22 سال کے اس بلے باز نے اسی ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 ڈیبیو کیا تھا۔

      پی سی بی نے اعظم خان کی چوٹ سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق، ایک نیوروسرجن نے اعظم خان کو 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کی سفارش کی ہے۔ پیر کو دوبارہ ان کے صحت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد ہی ان کے چوتھے اور پانچویں ٹی-20 میں کھیلنے کو لے کر آخری فیصلہ لیا جائے گا۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق، جس وقت اعظم خان کو سر پر گیند لگی، انہوں نے ہیلمیٹ پہنا ہوا تھا اور وہ پورے ہوش میں تھے۔

      چوٹ کے سبب اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی-20 سے باہر ہوگئے ہیں۔ 22 سال کے اس بلے باز نے اسی ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 ڈیبیو کیا تھا۔
      چوٹ کے سبب اعظم خان ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹی-20 سے باہر ہوگئے ہیں۔ 22 سال کے اس بلے باز نے اسی ماہ انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 ڈیبیو کیا تھا۔

      اعظم خان اب تک اثر دار نہیں نظر آئے

      اس سال اکتوبر - نومبر میں ٹی-20 عالمی کپ ہونا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کی یہ آخری ٹی-20 سیریز ہے۔ اس کے بعد عالمی کپ کے لئے ٹیم کا اعلان ہوگا۔ ایسے میں اعظم خان کے لئے عالمی کپ کا ٹکٹ حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ کیونکہ انہیں اب تک مڈل آرڈر میں کھیلنے کے بہت موقع نہیں ملے ہیں۔ وہ اپنے ڈیبیو ٹی-20 میں بھی آخری اوور میں بلے بازی کرنے آئے تھے اور سستے میں آوٹ ہوگئے تھے۔ انہیں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی-20 میں موقع ہی نہیں ملا تھا۔
      اعظم خان کے سلیکشن پر ہوا تھا تنازعہ

      اعظم خان پاکستان کے سابق وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے ہیں۔ ان کے پاکستانی ٹیم میں سلیکشن پر کافی سوال کھڑے ہوئے تھے۔ کئی لوگوں نے انہیں سفارشی کھلاڑی قرار دیا تھا۔ دراصل، اعظم خان کا گھریلو ریکارڈ بھی کچھ خاص نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود ان کا پاکستانی ٹیم کی طرف سے کھیلنے کا موقع مل گیا تھا۔ 22 سال کے اعظم خان نے اب تک تین ٹی-20 میچ میں صرف 6 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے ایک فرسٹ کلاس اور 15 لسٹ اے میچ کے علاوہ 44 ٹی-20 میچ کھیلے ہیں۔ ہر فارمیٹ میں ان کا اوسط 30 سے بھی زیادہ کم ہے۔

      اعظم خان پاکستان کے سابق وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے ہیں۔ ان کے پاکستانی ٹیم میں سلیکشن پر کافی سوال کھڑے ہوئے تھے۔
      اعظم خان پاکستان کے سابق وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے ہیں۔ ان کے پاکستانی ٹیم میں سلیکشن پر کافی سوال کھڑے ہوئے تھے۔

      140 کلو تھا اعظم خان کا وزن

      اعظم خان کو اپنے وزن کی وجہ سے بھی تنقید کا شکار ہونا پڑتا ہے۔ اعظم خان تقریباً 110 کلو کے ہیں اور ان کی فٹنس پر سوال کھڑے کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ایک سال میں 30 کلو وزن کم کیا ہے۔

      پاکستان - ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹی-20 بارش کی نذر

      پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان بدھ کو باربا ڈوس میں ہوا پہلا ٹی-20 بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ میچ میں صرف 9 اوور کا ہی کھیل ہوسکا تھا۔ باقی بچے تین میچ گیانا میں ہوں گے۔ ٹی-20 سیریز کے بعد دونوں ممالک کے درمیان 12 اور 20 اگست کو دو ٹسٹ کھیلے جائیں گے۔ دونوں مقابلے کنگسٹن میں کھیلے جائیں گے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: