உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs WI: پاکستان نے شعیب ملک، حسن علی اور وسیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے نہیں کیا منتخب

    پاکستان نے شعیب ملک، حسن علی اور وسیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے نہیں کیا منتخب

    پاکستان نے شعیب ملک، حسن علی اور وسیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے نہیں کیا منتخب

    Pakistan vs West Indies: ویسٹ انڈیز کے خلاف محدود اووروں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کمان بابر اعظم (Babar Azam) ہی سنبھالیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی پر تیز گیند بازی اٹیک کی قیادت کی ذمہ داری رہے گی۔ شعیب ملک، عماد وسیم، سرفراز احمد اور حسن علی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      کراچی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی ٹی-20 اور ونڈے سیریز کے لئے تجربہ کار کرکٹروں شعیب ملک، عماد وسیم، سرفراز احمد اور حسن علی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان محدود اووروں کی سیریز 13 دسمبر سے کھیلی جائے گی۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ ان کی کوشش سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینا اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا ہے۔

      محدود اووروں کی سیریز 13 سے 22 دسمبر کے درمیان کراچی میں کھیلی جائے گی۔ اس میں پہلے تین ٹی-20 بین الاقوامی اور پھر تین ونڈے کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم کی کمان بابر اعظم (Babar Azam) ہی سنبھالیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی پر تیز گیند بازی اٹیک کی ذمہ داری رہے گی۔ شعیب ملک اور حسن علی، دونوں ہی ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup-2021) میں کھیلے تھے۔ پاکستان کو آئی سی سی کے اس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں شکست جھیلنی پڑی۔

      شاہین شاہ آفریدی پر تیز گیند بازی اٹیک کی ذمہ داری رہے گی۔
      شاہین شاہ آفریدی پر تیز گیند بازی اٹیک کی ذمہ داری رہے گی۔


      پاکستانی کی ٹیمیں اس طرح ہیں۔

      ٹی-20 ٹیم: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخرزماں، حیدرعلی، حارث روف، افتخار احمد، خوش دل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شہنواز دہانی اور عثمان قادر۔

      ونڈے ٹیم: بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخرزماں، حیدرعلی، حارث روف، افتخار احمد، خوش دل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، شہنواز دہانی اور عثمان قادر۔ سعود شکیل، امام الحق، عبداللہ شفیق (ریزرو)۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: