ایک ہی اینڈ پر پہنچ گئے 2 پاکستانی بلے باز، اس رن آوٹ کو دیکھ کر آپ نہیں روک پائیں گے آپ اپنی ہنسی
پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 281 رن بنائے۔ ٹیم کی طرف سے حارث سہیل نے 71 جبکہ امام الحق نے 58 رنوں کی اننگ کھیلی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 01, 2020 12:06 PM IST

ایک ہی اینڈ پر پہنچ گئے 2 پاکستانی بلے باز، اس رن آوٹ کو دیکھ کر آپ نہیں روک پائیں گے آپ اپنی ہنسی
راولپنڈی: کورونا وائرس (Coronavirus) کے انفیکشن کے دوران پہلی بار پاکستان (Pakistan) میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔ زمبابوے (Zimbabwe) کے خلاف ونڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 26 رنوں سے جیت مل گئی۔ اس میچ میں پاکستان کی جیت سے زیادہ چرچا انعام الحق (Imam-ul-Haq) کے رن آوٹ کی ہو رہی ہے۔ ایک ایسا رن آوٹ جسے دیکھ کر آپ اپنی ہنسی نہیں روک پائیں گے۔ رن آوٹ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
یہ کیسا رن آوٹ؟
پاکستان کی اننگ کا یہ 26 واں اوور تھا۔ بیٹنگ کر رہے تھے انعام الحق اور حارث سہیل۔ جبکہ گیند بازی کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے، زمبابوے کے سکندر رضا۔ امام الحق نے سکندر رضا کی گیند کو بیک ورڈ پوائنٹ کی طرف کھیلا۔ نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے سہیل ایک رن کے لئے دوڑے۔ امام الحق نے بھی انہیں بھاگنے کا اشارہ کیا، لیکن تین چار قدم بھاگنے کے بعد امام الحق کو لگا کہ وہ رن پورا نہیں کر پائیں گے۔ ایسے میں وہ اپنی کریز کی طرف لوٹنے لگے، لیکن حارث سہیل نہیں رکے، لہٰذا دونوں بلے باز ایک ہی اینڈ پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد تو ایسا لگا کہ دونوں کے درمیان کریز میں پہنچنے کا مقابلہ ہونے لگا۔ پوری طاقت لگانے کے بعد بھی امام الحق کریز میں نہیں پہنچ سکے۔
— Sandybatsman (@sandybatsman) October 30, 2020
وائرل ہوا ویڈیو
اس رن آوٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگ خوب شیئر کر رہے ہیں۔
— Sandybatsman (@sandybatsman) October 30, 2020
پاکستان کی جیت