وسیم اکرم کرکٹ کے میدان کے بعد اب فلمی پردے پر آئیں گے نظر، لالی ووڈ میں فواد خان کے ساتھ کر رہے ہیں انٹری

وسیم اکرم کرکٹ کے میدان کے بعد اب فلمی پردے پر آئیں گے نظر

وسیم اکرم کرکٹ کے میدان کے بعد اب فلمی پردے پر آئیں گے نظر

فواد خان (Fawad Khan) پاکستانی اداکار اور فلمساز ہیں۔ فواد خان ہندوستان میں بھی کافی پاپولر اداکار ہیں۔ سال 2014 میں بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ میں کام کرچکے ہیں۔ فواد کی نئی فلم MBG (Money Back Gurantee)) ہے، اس فلم میں ان کے ساتھ سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم (Wasim Akram) نظر آئیں گے۔ وسیم اکرم اسی فلم سے لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    فواد خان (Fawad Khan) پاکستانی اداکار اور فلمساز ہیں۔ فواد خان ہندوستان میں بھی کافی پاپولر اداکار ہیں۔ سال 2014 میں بالی ووڈ فلم ’خوبصورت‘ میں کام کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ‘ہمسفر‘ اور ‘زندگی گلزار ہے‘ جیسے مشہور پاکستانی سیریل کی وجہ سے بھی فواد نے اپنی خاص فین فالوئنگ بنائی ہے۔ فواد کی نئی فلم MBG (Money Back Gurantee)) ہے، اس فلم میں ان کے ساتھ سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم (Wasim Akram) نظر آئیں گے۔ وسیم اکرم اسی فلم سے لالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔

    پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی اپ کمنگ فلم ایم بی جی کا فرسٹ لُک ریلیز کردیا گیا ہے۔ ’منی بیک گارنٹی‘ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کرکٹ کے میدان پر چوکے چھکے لگانے کے بعد سلور اسکرین پر اپنا جلوہ بکھیرنے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں فواد لیڈ رول پلے کر رہے ہیں۔

    وسیم اکرم پہلی بار کیمرہ فیس نہیں کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی پاکستانی شوز کا حصہ رہ چکے ہیں، لیکن اب باقاعدہ فلمی اننگ کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔
    وسیم اکرم پہلی بار کیمرہ فیس نہیں کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی پاکستانی شوز کا حصہ رہ چکے ہیں، لیکن اب باقاعدہ فلمی اننگ کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔


    21 اپریل 2023 میں ریلیز ہوگی MBG

    فواد خان نے فلم MBG کا پوسٹر انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔ اس پاکستانی فلم کا ٹیزر 9 ستمبر صبح 10 بجے ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کے پوسٹر میں ایک طرف فواد تو دوسری طرف وسیم اکرم نظر آرہے ہیں۔ فیصل قریشی کے ڈائریکشن میں بن رہی فلم کے فرسٹ لُک کو دیکھ کر فینس ایکسائیٹیڈ ہیں اور فلم کے ریلیز کا بے صبری سے انتظار کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ فلم کے پوسٹر پر ہی لکھا ہے کہ یہ فلم 21 اپریل 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    بابر اعظم کو پاکستانی ساتھی محمد رضوان نے پیچھے چھوڑا، پارٹنر ہی پیچھے چھوڑ کربن گیا نمبر-1

    یہ بھی پڑھیں۔

    IND vs SL: راہل-کوہلی ناکام، مڈل آرڈر تباہ، گیند باز بھی خوب پٹے، یہ ہیں ہندوستان کی شکست کے 5 اسباب

    وسیم اکرم کو پردے پر دیکھنے کے لئے بے قرار ہیں فینس

    یہ تو کرکٹ اور فلموں کا ناطہ پرانا ہے۔ ابھی حال ہی میں ہندوستانی کرکٹر عرفان پٹھان نے بھی ایکٹنگ ڈیبیو کیا ہے۔ حالانکہ وسیم اکرم پہلی بار کیمرہ فیس نہیں کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی پاکستانی شوز کا حصہ رہ چکے ہیں، لیکن اب باقاعدہ فلمی اننگ کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔

    فواد خان پاکستان کے چہیتے اداکار ہیں۔ پاکستان سے لے کر ہندوستان تک فواد خان کی زبردست فین فالوئنگ ہے۔ میڈیا رپورٹ کی مانیں تو فواد خان پاکستان کی سب سے مہنگی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں کام کر رہے ہیں۔ اس فلم میں ان کے اپوزٹ ماہرہ خان ہیں۔

     
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: