உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میچ سے پہلےIrfan Pathanسے ملے پاکستانی اداکار مومن، پوچھا-کون جیتے گا؟ملا یہ حیران کن جواب

    Asia Cup 2022: آج چار ستمبر کو پھر آپس میں ٹکرائیں گے ہندوپاک۔

    Asia Cup 2022: آج چار ستمبر کو پھر آپس میں ٹکرائیں گے ہندوپاک۔

    Momin Meet irfan Pathan: آپ کو یاد ہوگا کہ 28 اگست کو شکست کے بعد مومن ثاقب نے ویراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا سے ملاقات کی اور انہیں جیت پر مبارکباد دی۔ مومن کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور لوگوں نے اسے خوب پیار دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Hyderabad
    • Share this:
      Momin Meet irfan Pathan: دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کپ 2022 میں ہندوستان اور پاکستان کا آمنا سامنا ایک بار پھر ہونے والا ہے۔ 28 اگست کو ہندوستان کے ہاتھوں کراری شکست پانے کے بعد یہ دوسری مرتبہ ہوگا جب پاکستان ٹیم انڈیا سے ٹکرائے گی۔ آج یعنی 4ستمبر ہندپاک کے درمیان دوسرا میچ ہونے والا ہے جسے لے کر فینس کے درمیان زبردست تجسس ہے۔ ویسے ایسا ہی تجسس پڑوسی ملک پاکستان میں بھی دیکھا جارہا ہے۔

      ٹورنامنٹ کے دوران پاکستانی اداکار مومن ثاقب اپنے انسٹاگرام پر مسلسل ایسی مضحکہ خیز ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ آپ کو یاد ہوگا کہ 28 اگست کو شکست کے بعد مومن ثاقب نے ویراٹ کوہلی اور ہاردک پانڈیا سے ملاقات کی اور انہیں جیت پر مبارکباد دی۔ مومن کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور لوگوں نے اسے خوب پیار دیا۔ اب اداکار نے ایک بار پھر اپنے انسٹاگرام پر ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جسے سن کر آپ کا دل خوش ہو جائے گا۔

      عرفان پٹھان سے کی ملاقات۔۔۔
      دراصل مومن نے انسٹاگرام پر جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں وہ سابق کرکٹر عرفان پٹھان کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ عرفان ایشیا کپ میں کمنٹری کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں مومن عرفان سے پوچھتے ہیں 'بھائی آپ نے 2006 میں پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی، کیسے ہیں آپ؟' اس پر عرفان کہتے ہیں سب ٹھیک ہے، آپ کا کام ٹھیک ہے؟ میں نے آپ کے ویڈیوز دیکھے ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)





      یہ بھی پڑھیں:

      Asia Cup 2022: سری لنکا نے افغانستان سے لیا ہار کا بدلہ، سپر 4 میں جیت کے ساتھ کیا آغاز

      یہ بھی پڑھیں:
      ہدف کا بچاو کرنے میں ماہر ہیں یہ 5 پاکستانی گیند باز، حاصل کئے ہیں سب سے زیادہ وکٹ

      اس کے بعد مومن پوچھتے ہیں کہ اتوار کا آپ کو کیا لگ رہا ہے۔ پاکستان انڈیا کا میچ ہونا ہے۔ مومن کے اس سوال پر عرفان نے مزے لیتے ہوئے کہا،’ریپیٹ ہونا ہے۔‘ لڑکوں کا فارم واپس آگیا ہے۔ ’اس بات پر دونوں زور زور سے ہنسنے لگتے ہیں، پھر مومن کہتے ہیں، 'میں چاہتا ہوں کہ فائنل انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہو تاکہ مزہ آئے۔'
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: