ہوم » نیوز » اسپورٹس

چمپئنزٹرافی میں سنچری لگانے والا ہیروایشیا کپ میں ثابت ہوا پھسڈی، مداحوں کوکیا مایوس

فخرزماں ایشیا کپ 2018 کے اہم مقابلے میں ہندوستان کے خلاف صفر پرآوٹ ہوگئے۔

  • Share this:
چمپئنزٹرافی میں سنچری لگانے والا ہیروایشیا کپ میں ثابت ہوا پھسڈی، مداحوں کوکیا مایوس
فخرزماں ایشیا کپ 2018 میں ٹیم انڈیا کے خلاف صفر پرآوٹ ہوگئے۔

چمپئنز ٹرافی میں ٹیم انڈیا کے خلاف زبردست سنچری لگاکر اپنی ٹیم کو چمپئن بنانے والے پاکستانی سلامی بلے بازفخرزماں نے آج پاکستانی مداحوں کو مایوس کیا۔ ایشیا کپ 2018 کے ہندوستان اورپاکستان کے مابین کھیلے جارہے اہم مقابلے میں کچھ نہیں کرسکے۔


میچ شروع ہونے سے قبل فخرزماں سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بہت زیادہ امیدیں تھیں، لیکن وہ صفر پرآوٹ ہوگئے۔ انہیں بھونیشور کمار نے یجویندر چہل کے ہاتھوں کیچ آوٹ کراکرپاکستانی ٹیم کو دوسرا بڑا جھٹکا دیا۔ فخرزماں سے قبل ساتھی سلامی بلے بازامام الحق  بھی محض دو رن بناکر بھونیشورکمارکی گیند پرآوٹ ہوگئے۔


فخرزماں نے اس سے قبل 18 جون 2017 کو ٹیم انڈیا کے خلاف چمپئنز ٹرافی کے فائنل میں 114 رنوں کی بہترین اننگ کھیل کراپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن فراہم کی تھی، جس کے بعد ٹیم انڈیا کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیکن ایشیا کپ کے اس اہم مقابلے میں وہ کچھ  بھی نہیں کرپائے۔


یہ بھی پڑھیں:     محمد عامر کی وجہ سے ٹینشن میں ہیں پاکستان کے کپتان ، ستا رہا ہے شکست کا خوف

اس سے قبل  سابق پاکستانی تیزگیند بازشعیب اختر نے  کہا تھا کہ اگرٹیم انڈیا کی گیندبازی جوہانگ کانگ کے خلاف تھی، ویسی ہی رہی تو پھرفخرزماں ڈبل سنچری لگا دیں گے۔ واضح رہے کہ فخر الزماں حالیہ وقت میں شاندار فارم میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    شعیب اختر نے ٹیم انڈیا کو کیا آگاہ ، اگر ایسی گیند بازی کی تو فخر الزماں جڑ دیں کے دوہری سنچری

سال 2018 میں جن بلے بازوں نے 500 سے زیادہ ون ڈے رن بنائے ہیں ان میں فخرزماں کا اوسط وراٹ کوہلی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ فخرزماں نے ابھی تک اس سال 10 میچوں میں 114.83 کے اوسط کے ساتھ 689 رن بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 2 سنچری اور 4 نصف سنچری لگائی ہیں، لیکن اب یہ ریکارڈ 11میچوں پر مشتمل ہوگیا ہے کیونکہ وہ ایشیا کپ میں آج کے مقابلے میں صفر پرآوٹ ہوگئے۔ ۔

یہ بھی پڑھیں:    ہندوستان بمقابلہ پاکستان: سرفرازاحمد کے ماموں کا دعویٰ "جیتے گی ٹیم انڈیا"۔
First published: Sep 19, 2018 06:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading