پاکستانی بلے باز کے نام ہوا’ICC پلیئر آف دی منتھ‘ کا ایوارڈ, ایک مہینے میں کیا یہ کمال

پاکستانی بلے باز کے نام ہوا’ICC پلیئر آف دی منتھ‘ کا ایوارڈ, ایک مہینے میں کیا یہ کمال۔ (فائل فوٹو)

پاکستانی بلے باز کے نام ہوا’ICC پلیئر آف دی منتھ‘ کا ایوارڈ, ایک مہینے میں کیا یہ کمال۔ (فائل فوٹو)

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ون ڈے سیریز 4-1 سے جیتنے میں کامیاب رہا۔ پاکستان کی اس عظیم فتح میں فخر زمان کا اہم کردار تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Islamabad
  • Share this:
    آئی سی سی نے اپریل مہینے کے لیے پاکستان کے بلے باز فخر زماں کو پلیئر آف دی منتھ کے خاص اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے۔ بتادیں کہ فخر زماں کے ساتھ ساتھ پربھات جئے سوریہ اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ حالیہ وقت میں پاکستان کے فخر زماں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف راولپنڈی ونڈے میچ میں فخر نے شاندار 180 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ اس ونڈے میچ میں پاکستان نے فخر زماں کی سنچری کے دم پر 337 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ فخر کا ونڈے میں یہ سب سے زیادہ اسکور تھا۔ اپنی اس تاریخی اننگ میں فخر نے 17 چوکے اور 6 چھکے لگائے تھے۔

    اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی فخرزماں نے 117 رنز کی اننگز کھیلی۔ بتا دیں کہ پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ون ڈے سیریز 4-1 سے جیتنے میں کامیاب رہا۔ پاکستان کی اس عظیم فتح میں فخر زمان کا اہم کردار تھا۔



    یہ بھی پڑھیں:

    اظہر علی نے گیندباز کی غلطی کا اڑایا مذاق، پاکستانی بلے باز کی حرکت سے بوکھلایا انگلش کرکٹر، دیکھیں ویڈیو

    یہ بھی پڑھیں:

    ممبئی انڈینس سے ہارکر بھی پلے آف میں پہنچ سکتی ہے RCB، جانیے مکمل تفصیل

    دوسری جانب، خبر ہے کہ پاکستان کی ایشیا کپ منعقد کرنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے اس سے  میزبانی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ایک عجیب و غریب منصوبہ تیار کیا، جسے اے سی سی نے خارج کیا۔ اس کی طرح ہندوستان اپنے میچ یو اے ای میں کھیلنے تھے۔ وہیں، پاکستان باقی میچوں کی میزبانی کرنے والا تھا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: