شعیب اخترسے بھی زیادہ کامیاب رہا پاکستان کا یہ گیند باز، پھرکیوں نہیں ملی شہرت؟
پاکستان کے لیگ اسپنردانش کنیریا پاکستان کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے اسپن گیند باز ہیں، لیکن انہیں شعیب اخترکی طرح شہرت نہیں مل سکی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 31, 2018 08:45 PM IST

پاکستان کے لیگ اسپنردانش کنیریا پاکستان کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے اسپن گیند باز ہیں، لیکن انہیں شعیب اخترکی طرح شہرت نہیں مل سکی ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے کرکٹ میں کامیابی حاصل کرنےکے ساتھ سرخیوں میں رہتے ہیں۔ پاکستان میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے گیند بازوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر رہے عمران خان جلد ہی وزیراعظم بننے جارہے ہیں، لیکن چوتھے نمبرپرسب سے زیادہ وکٹ لینے والا گیند بازبلکہ یہ کہیں کہ شعیب اختر سے بھی زیادہ کامیاب گیند بازگمنام ہوگیا ہے۔
پاکستانی کا 37 سالہ اسپن گیند بازدانش کنیریا پاکستان کے لئے 61 ٹسٹ میچ کھیل چکا ہے اور اس نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے 112 اننگ میں 261 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس اسپن گیند بازنےایک اننگ میں 77 رنوں کےعوض 7 وکٹ اورایک ٹسٹ میچ میں 94 رن خرچ کرکے 12 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے 9082 رن خرچ کئے ہیں۔
ٹسٹ کرکٹ میں دانش کنیریا کی کارکردگی پاکستان کے تیز گیند بازاورراولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہورشعیب اخترسے بہت بہترہے، لیکن شعیب اخترکوجوشہرت ملی، وہ دانش کنیریا کو نہیں مل سکی۔ بلکہ اگراسپنروں کی بات کریں تو دانش کنیریا سب سے زیادہ ٹسٹ وکٹ لینے والے پاکستان کے سب سے کامیاب گیند باز ہیں۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے 46 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں۔ 82 اننگ میں انہوں نے 4574 رنوں کے عوض 178 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ان کا بہترین اسکورایک اننگ میں 11 رنوں دے کر6 وکٹ لئے ہیں جبکہ ایک میچ میں 78 رنوں کے عوض 11 وکٹ حاصل کئے ہیں۔
پاکستان کے گیند بازوں کی بات کی جائے تووسیم اکرم، وقاریونس اورعمران خان کے بعد دانش کنیریا کا نام آتا ہے، لیکن وہ شہرت کے معاملے میں گمنام ہیں۔ وسیم اکرم (414 وکٹ) کی شہرت اورپاکستان میں ان کی حیثیت سے ہرکوئی بخوبی واقف ہے۔ دوسرے نمبر وقاریونس (373 وکٹ) ہیں جوپاکستان کے کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ تیسرے نمبرپرسب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والےعمران خان (362 وکٹ) کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان کے وزیراعظم کا حلف لینے جارہے ہیں۔ تاہم اسی فہرست میں چوتھے نمبرپرآنے والے دانش کنیریا (261 وکٹ) کو وہ شہرت نہیں مل سکی، جس کے وہ حقدار ہیں۔ حالانکہ دانش کنیریا سے بھی کم وکٹ حاصل کرنے والے عبدالقادر(236 وکٹ)، ثقلین مشتاق (208 وکٹ)، مشتاق احمد (185) جبکہ شعیب اختر(178 وکٹ) کےساتھ آٹھویں نمبرپرہیں، جن کودانش کنیریا سے زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔