بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارس کےتیزگیند بازحارث رؤف کی بہترین کارکردگی جاری ہے۔ حارث رؤف نےسڈنی تھنڈرکےخلاف شاندارہیٹ ٹرک لی۔ سڈنی تھنڈرکےآخری اوور میں حارث رؤف نےدوسری، تیسری اورچوتھی گیند پرمسلسل تین وکٹ حاصل کرکے ہیٹ ٹرک اپنےنام کی۔ حارث رؤف نےمیچ میں 4 اوورمیں 23 رن دے کرتین وکٹ لئے۔ حیرانی کی بات یہ ہےکہ یہ بگ بیش لیگ میں مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک ہے۔ رؤف سےٹھیک ایک میچ پہلے افغانستان کےلیگ اسپنرراشد خان نے بھی ہیٹ ٹرک لینے کا کارنامہ کیا تھا۔
حارث رؤف کی ہیٹ ٹرکحارث رؤف نے 20 ویں اوورکی دوسری گیند پر سب سے پہلے میتھیوگلکس کو آؤٹ کیا۔ ان کی گیند پرگلکس کا ڈیپ فائن لیگ پرکھڑے سندیپ لامچھانے نے بہترین کیچ لپکا۔ اس کے بعد حارث نے کیلم فرگیوسن کوبولڈ کردیا۔ یہ بلے بازحارث رؤف نے ڈینیل سیمس کو ایل بی ڈبلیوآؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک پوری کرلی۔

پاکستان کےتیزگیند باز حارث رؤف کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔
بگ بیش میں حارث رؤف کی شاندارکارکردگیواضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں حارث رؤف نے اپنی رفتارسے قہربرپا کردیا ہے۔ حارث رؤف نے محض 4 میچوں میں 13 وکٹ لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا ہے۔ وہ اس سیزن میں 5 وکٹ لینے والے واحد گیند بازہیں۔ ساتھ ہی ان کا اکنامی ریٹ بھی محض 5.87 ہے۔ وکٹ لینےکےمعاملے میں حارث رؤف میلبورن اسٹارس کے نمبر1 گیند بازاورلیگ کے دوسرے نمبرکےگیند بازہیں۔ حارث رؤف کو ڈیل اسٹین کو چوٹ لگنے کے بعد ٹیم میں لیا گیا تھا، لیکن جب اسٹین فٹ ہوگئے، توانہیں ٹیم سے باہربھی کیا گیا۔ حالانکہ جب بھی انہیں موقع دیا، انہوں نے خود کو ثابت کیا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔