Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » اسپورٹس

    کیا محمد عامرپاکستان کودہشت گرد ملک مانتے ہیں؟ ایک ٹوئٹ سےکیا اشارہ

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کےاہم گیند بازمحمد عامرکے ٹسٹ کرکٹ چھوڑنے کے بعد برطانیہ میں مقیم ہونے کی خبریں ہیں۔

    • Share this:
    کیا محمد عامرپاکستان کودہشت گرد ملک مانتے ہیں؟ ایک ٹوئٹ سےکیا اشارہ
    محمد عامر

    پاکستان کے تیزگیند بازمحمد عامرنےگزشتہ دنوں ٹسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اب ایک بارپھرسے تنازعہ میں پھنس سکتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹرپرپاکستان کولےکرکئے گئے ایک متنازعہ ٹوئٹ کو لائک (پسند) کیا ہے۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پرالگ ہی طرح کی بحث شروع ہوگئی ہے۔


    بہت سے لوگوں نے ٹوئٹ میں لکھی بات کومحمد عامرکے پاکستان چھوڑکربرطانیہ میں مقیم ہونے کے فیصلے کووجہ بتایا۔ دراصل پاکستان کےصحافی سازصادق نے لکھا تھا کہ محمد عامرکے برطانوی پاسپورٹ کے لئے درخواست دینے کوبڑا مسئلہ کیوں بنایا جارہا ہے۔ وہ اپلائی کرسکتا ہےاوراس کا مطلب یہ نہیں ہےکہ وہ پاکستان کےلئےکھیلنا چھوڑدیں گے۔


    اس ٹوئٹ پرابھیشیک بندل نام کے ایک صارف نے لکھا 'مجھے لگتا ہے کہ وہ دہشت گرد ملک کوچھوڑنا چاہتا ہے'۔  اس ٹوئٹ کو محمد عامرنےلائک کیا تھا۔ وہ اس ٹوئٹ کولائک کرنے والے پہلے 5 صارف میں سے ایک تھے۔ حالانکہ معاملہ بگڑنےکے بعد انہوں نے اسےان لائک کردیا۔


    amir-tweet

    واضح رہے کہ خبروں کے مطابق محمد عامراب پاکستان کے لئے کھیلنا نہیں چاہتے اورانہوں نے برطانیہ کی شہریت کے لئے درخواست دی ہے۔ پاکستان کے اخبار دی ٹربیون کے مطابق انہوں نے اسپاوزویزا (جوبیوی کی شہریت کی بنیاد پردی جاتی ہے) کےلئے درخواست کی ہے۔ شروعات میں یہ ویزا 30 ماہ کا ہوتا ہے، لیکن بعد میں اگروہ ویزا حاصل کرنے والا شخص سبھی طے شدہ معیارپرمکمل اترتا ہےتواسے مقامی شہریت اوربرطانیہ کا پاسپورٹ بھی مل جاتا ہے۔

    پاکستان کا یہ تیزگیند بازبرطانیہ میں گھرخریدنے کی بھی تیاری کررہا ہے۔ محمد عامرنے 2016 میں برطانوی شہری نرگس سے شادی کی تھی۔ خبروں کی مانیں تو ساتھی کھلاڑیوں کوبھی اس بات کی اطلاع ہے کہ محمد عامرنہ تو پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں اورنہ ہی اس ٹیم میں کھیلنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنا آگے کا مستقبل برطانیہ میں ہی دیکھ رہے ہیں۔
    First published: Jul 28, 2019 11:48 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading