ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کے اس گیند باز نے ہندوستان کو کیا چیلنج، پانچ بلے بازوں کو آوٹ کرنے کا عزم

عثمان خان نے کہا کہ جو بھی کھلاڑی ہندوستان کے خلاف اچھی کارکردگی پیش کرتا ہے، اس کا کیریئربن جاتا ہے۔

  • Share this:
پاکستان کے اس گیند باز نے ہندوستان کو کیا چیلنج، پانچ بلے بازوں کو آوٹ کرنے کا عزم
پاکستانی گیندبازعثمان خان اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ۔

پاکستان نے ہانگ کانگ کو اپنے پہلے ہی میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے دی۔ اس میچ میں پاکستان کی جیت کے ہیروتیزگیندبازعثمان خان رہے۔ عثمان خان نے میچ میں 19 رن دے کر تین وکٹ لئے۔ انہوں نے یہ تینوں وکٹ ایک ہی اوورمیں حاصل کئے تھے۔


پاکستان کا اگلا مقابلہ ہندوستان سے 19 ستمبرکو ہے۔ اس میچ کے پہلےعثمان خان نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وہ ہانگ کانگ کے خلاف تین وکٹ لینے میں کامیاب رہے تھے اورہندوستان کے خلاف ان کی پانچ وکٹ حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔


ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران ان کے پیرپرچوٹ لگ گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں میدان کے باہرجانا پڑا تھا۔ انہوں نے کہا "پیرمیں چوٹ لگنے سے خون بہہ رہا تھا، اب میں ٹھیک ہوں اورپوری طرح سے فٹ ہوں"۔


یہ بھی پڑھیں:    ایشیا کپ 2018: جانیں کیوں عثمان خان کو دیا گیا مین آف دی میچ

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہماری گیند بازی شاندارہے اورہم بہترین گیندبازی کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اپنی ٹیم کی تیاری کے بارے میں بتایا "ہم لاہورمیں پریکٹس کرکے آئے ہیں اور دبئی میں بھی اچھی پریکٹس کی ہے۔ اس لئے ہم پوری طرح سے فٹ ہیں۔ میں نے ٹیم انڈیا کو بھی پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا ہے، اس لحاظ سے میچ اچھا ہونے کی امید ہے"۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کی یہ ہے میچ میں ٹیم انڈیا کے خلاف تیاری، پورا پلان تیار

ہندوستان کے خلاف میچ کو لے کرانہوں نے کہا "جو بھی کھلاڑی ہندوستان کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی پیش کرتا ہے، اس کا کیریئربن جاتا ہے۔ اس لئے ہرکھلاڑی اس میچ میں بہتر سے بہترکارکردگی پیش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ میرا مقصد ہے کہ میں ہندوستان کے خلاف 5 وکٹ حاصل کروں"۔

یہ بھی پڑھیں:   روہت نے پریس کانفرنس میں سرفراز کے سامنے کہا، اپنے لڑکوں کو کنٹرول میں رکھا کرو

 
First published: Sep 18, 2018 03:50 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading