ہوم » نیوز » اسپورٹس

یاسرشاہ کا قہر، 8 وکٹ حاصل کرکے محض 90 رن پرکردیا ڈھیر

یاسرشاہ نے بہترین گیندبازی کرتے ہوئے 12.3 اوورمیں 41 رن دے کر8 وکٹ لئے، جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم 35.3 اوورمیں 90 رن پرسمٹ گئی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ پانچ وکٹ پر 418 رن پرختم کردی تھی۔

  • Share this:
یاسرشاہ کا قہر، 8 وکٹ حاصل کرکے محض 90 رن پرکردیا ڈھیر
پاکستانی گیند باز یاسر شاہ: فائل فوٹو

دبئی: پاکستان کے لیگ اسپنر یاسرشاہ نے خطرناک گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41 رن پر 8 وکٹ لے کرنیوزی لینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے تیسرے دن پیرکے روزپہلی اننگز میں محض 90 رن کے معمولی اسکورپرآؤٹ کرکے فالوآن کی شرمندگی جھیلنے کے لئے مجبورکردیا۔

یاسرشاہ نے بہترین گیندبازی کرتے ہوئے 12.3 اوورمیں 41 رن دے کر8 وکٹ لئے، جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم 35.3 اوورمیں 90 رن پرسمٹ گئی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ پانچ وکٹ پر 418 رن پرختم کردی تھی۔

نیوزی لینڈ نے صبح اپنی اننگز بغیر کوئی وکٹ کھوئے 24رن سے شروع کی ۔نیوزی لینڈ کا پہلا وکٹ 50کے اسکور پر گرا جس کے بعد اصل ڈراما شروع ہوا۔نیوزی لینڈ کا اسکور ایک وکٹ پر 61رن پہنچ چکا تھا لیکن یاسرنے 28ویں اوور کی پہلی گیند پر ٹام لاتھم ،تیسری گیند پر راس ٹیلراورپانچویں گیندپر ہنری نکولس کو آؤٹ کرکے کیوی ٹیم کی کمر توڑ دی۔ 


نیوزی لینڈ کا اسکور اچانک چاروکٹ پر 61 رن ہوگیا۔ مہمان ٹیم پھرسنبھل نہیں سکی اور پوری ٹیم 90 رن پرپویلین لوٹ گئی۔ یاسر کے  وکٹ کے علاوہ حسن علی نے ایک وکٹ لیا۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے اوپنرزجیت راول نے 31 اورلاتھم نے 22 اور کپتان کین ولیمسن نے ناٹ آؤٹ 28 رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کے 6 بلے بازاپنا کھاتہ نہیں کھول سکے۔ نیوزی لینڈ کو بالآخرفالوآن کھیلنا پڑا۔
فالوآن کے بعد نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں اسٹمپ تک دووکٹ کھوکر 131رن بنالئے ہیں ۔نیوزی لینڈ کے دونوں وکٹ یاسر نے ہی لئے ہیں اور یاسر نے اسکے ساتھ ہی میچ میں 10وکٹ پورے کرلئے۔ جیت راول دواورولیمسن 30 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ اسٹمپ کے وقت لاتھم 44اور ٹیلر 49رن بناکر کریز پر تھے ۔نیوزی لینڈ کو اننگز کی ہار سے بچنے کے لئے ابھی 197 رن درکارہیں۔
First published: Nov 26, 2018 10:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading