ہوم » نیوز » اسپورٹس

لارڈس کی بالکنی سے لٹکے پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد، تصویر وائرل

آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 میں جنوبی افریقہ کے خلاف مقابلے کے دوران سرفراز احمد نے لارڈس کی بالکنی میں کچھ ایسا کیا کہ وہ تصویر وائرل ہورہی ہے۔

  • Share this:
لارڈس کی بالکنی سے لٹکے پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد، تصویر وائرل
لارڈس کی بالکنی سے لٹکے پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد، تصویر وائرل۔

آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں پاکستان کی ٹیم کرکٹ سے زیادہ میدان پراپنی عجیب وغریب حرکتوں کی وجہ سے چھائی ہوئی ہے۔ ہندوستان کے خلاف مقابلے میں پاکستان کے کپتان اباسیاں لیتے نظرآئے تھے اوراب سرفرازاحمد جنوبی افریقہ کے خلاف مقابلے کے دوران ایسی حرکت کرتے ہوئے نظرآئے کہ سوشل پران کا مذاق بن رہا ہے۔


پاکستان کی بلے بازی کے دوران کپتان سرفرازاحمد لارڈس کی تاریخی بالکنی پربیٹھے ہوئے تھے، لیکن 36 ویں اوور میں وہ اچانک بالکنی سے نیچے دیکھتے ہوئے نظرآئے۔ اس دوران سرفرازاحمد کا نصف سے زیادہ بدن بالکنی سے باہرکی طرف لٹکا ہوا تھا، جس کے بعد مداحوں نے ان کا مذاق بنانا شروع کردیا۔


ایک مداح نے لکھا 'پانی کی ٹنکی بھرگئی ہے، موٹربند کردو'۔ وہیں دوسرے نے لکھا کہ اب گیند اوپرآئی کوواپس نہیں ملے گی۔


sarfaraz

سرفرازہندوستان کے خلاف لے رہے تھے اباسی

ہندوستان کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں سرفرازکی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ اباسیاں لے رہے تھے۔ اس حادثہ پرسرفرازاحمد نے صفائی دی تھی کہ اباسی لینےمیں کوئی برائی نہیں ہے، یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی کپتان نے ان کی اباسی والے معاملے پرپوچھنے پرکہا کہ اباسی ایک عام عمل ہے، میں نے صرف اباسی لی، کوئی جرم تو نہیں کیا۔ پاکستانی کپتان نے کہا کہ ویسے بھی میچ رکنے کے بعد میں نے اباسی لی تھی۔ انہوں نےکہا کہ سب نےاس پرکافی ویوزلئے اورپیسے بنانے۔ اگرکوئی میری وجہ سے کما رہا ہے تو یہ اچھی بات ہے'۔

sarfaraz1

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی بہترین بلے بازی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈس اسٹیڈیم میں آئی سی سی عالمی کپ کے اپنے چھٹے مقابلےمیں جنوبی افریقہ کو 309 رنوں کا ہدف دیا ہے۔ پانچ میں سے صرف ایک میچ جیتنے والی پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے اپنے بلے بازوں کی اچھی کارکردگی کی بدولت مقررہ 50 اووروں میں 7 وکٹ کے نقصان پر308 رن بنائے۔ پاکستان کی طرف سے حارث سہیل نے سب سے زیادہ 89 رن بنائے جبکہ بابراعظم کے بلے سے 69 رن نکلے۔ اس کے علاوہ فخرزمان اورامام الحق نے 44-44 رنوں کا تعاون دیا۔
First published: Jun 23, 2019 09:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading