ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹاس ہارتے ہی ورلڈ کپ سے باہرہوجائے گی پاکستانی ٹیم، سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے کرنا ہوگا یہ کام

انگلش ٹیم نے نیوزی لینڈ کو119 رنوں سے شکست دے کرآئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی ہے۔

  • Share this:
ٹاس ہارتے ہی ورلڈ کپ سے باہرہوجائے گی پاکستانی ٹیم، سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے کرنا ہوگا یہ کام
پاکستانی ٹیم ۔ تصویر۔اے پی ۔

آئی سی سی عالمی کپ 2019 کے 41 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو یکطرفہ اندازمیں 119 رنوں سے شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ وہیں سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب دیکھ پرپاکستانی ٹیم کی امیدیں چکنا چورہوگئیں۔ نیوزی لینڈ کی شکست کے ساتھ ہی اب پاکستانی کرکٹ ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔ حال تویہ ہے کہ ٹاس ہارتے ہی پاکستان کی ٹیم عالمی کپ 2019 سے باہرہوجاے گی۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ سیمی فائنل کے حالات کیا ہوں گے۔


پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ جمعہ کو لارڈس کے میدان پرکھیلا جائے گا، جہاں اس کا عالمی کپ سے باہر ہونا طے ہے۔ دراصل اگراس میچ میں پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد ٹاس ہارگئے اوربنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کا انتخاب کرلیا تو ان کی ٹیم عالمی کپ سے باہرہوجائے گی۔


پاکستان کے سامنے سیمی فائنل میں پہنچنے کا ایک راستہ اورہے، لیکن وہ بھی تقریباً ناممکن ہے۔ پاکستانی ٹیم کواگرپہلے بلے بازی کرنے کا موقع ملتا ہے اوروہ 350 رنوں کا اسکور بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تواسے بنگلہ دیش کو 38 رنوں پرآل آوٹ کرنا ہوگا۔ وہیں اگرپاکستانی ٹیم 400 رن بناتی ہے تواسے بنگلہ دیش کو84 رن پرآل آوٹ کرنا ہوگا، جو کہ ناممکن نظرآرہا ہے۔


سیمی فائنل میں پہنچیں ٹیمیں

عالمی کپ کے 41 ویں میچ کے بعد سیمی فائنل کی تین ٹیمیں طے ہوگئی ہیں۔ سب سے پہلے آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں انٹری کی۔ اس کے بعد ہندوستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کو شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اب انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے سیمی فائنل میں پہنچنے کا خواب شرمندہ تعبیرکرلیا ہے۔ نیوزی لینڈ کا بھی سیمی فائنل میں پہنچنا تقریباً طے ہوگیا ہے کیونکہ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے کرشمہ کی ہی ضرورت ہے۔ پاکستانی ٹیم نے اس عالمی کپ میں بے حد خراب کھیل کا مظاہرہ کیا، اسی وجہ سے وہ سیمی فائنل میں پہنچنے کی حقداربھی نہیں تھی۔
First published: Jul 04, 2019 12:13 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading