உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے لئے بری خبر: آفریدی کو Pakistan Cricket Board نے کیا معطل، کرکٹ کھیلنے پر فوری پابندی عائد

    آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا معطل، کرکٹ کھیلنے پر فوری پابندی

    آفریدی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیا معطل، کرکٹ کھیلنے پر فوری پابندی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفریدی کے کرکٹ کھیلنے پر فوراً روک لگا دی ہے۔ آفریدی کے خلاف یہ کارروائی پی سی بی کی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے معاملے میں لیا گیا ہے۔ جب تک جانچ چل رہی ہے، تب تک آفریدی کسی بھی طرح کی کرکٹ سرگرمی میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفریدی کو بدعنوانی کے الزامات سے متعلق غیرمستقل طور پر معطل کردیا ہے۔ ان کے کرکٹ کھیلنے پر فوراً روک لگا دی گئی ہے۔ آفریدی کے خلاف یہ کارروائی پی سی بی کی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 4.7.1 کے تحت ہوئی ہے۔ اس سے متعلق پی سی بی نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں کہ یہ کون سے آفریدی ہیں، تو بتادیں کہ خیبر پختونخوا کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ہیں، جو حال ہی میں نیشنل ٹی20 کپ میں کھیلے تھے۔ اس معطلی کے سبب آفریدی کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے پائیں گے، جب تک کہ پی سی بی کی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانچ پوری نہیں ہوجاتی ہے۔

      پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے جاری بیان میں کہا، ’آصف آفریدی کو آج پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.4 کے تحت دو خلاف ورزیوں کے لئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ انہیں الزامات کا جواب دینے کے لئے 14 دن کی مہلت دی گئی ہے‘۔ بورڈ نے کہا کہ کیونکہ جانچ چل رہی ہے، اس لئے پی سی بی نتیجہ آنے تک اس معاملے پر آگے کا کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: شاداب خان نے کی امپائر کی انگلی اٹھانے کی کوشش، فینس ہوئے حیران

      یہ بھی پڑھیں۔

      T20 World Cup 2022: ہند-پاک کے مابین 23 اکتوبر کو مقابلہ، ٹیم انڈیا کے لئے خطرے کی گھنٹے ہوں گے شاہین آفریدی 

      آصف آفریدی بائیں ہاتھ کے اسپنر ہیں

      واضح رہے کہ آصف آفریدی کو اس سال مارچ میں پاکستان دورے پر آئی آسٹریلیائی ٹیم کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ حالانکہ، آصف کو کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ 35 سال کے آصف 13 سال کے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے 35 فرسٹ کلاس میچ میں 1303 رن بنانے کے ساتھ 118 وکٹ بھی حاصل کئے ہیں۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں وہ دو بار 10 اور 7 بار پانچ وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ اس بائیں ہاتھ کے اسپنر نے 65 ٹی20 میں 63 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہیں، ایک نصف سنچری کے ساتھ 440 رن بنائے ہیں۔

      پی ایس ایل میں اچھی گیند بازی کی تھی

      آصف آفریدی نے اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانس کے لئے پانچ میچوں میں 6.52 کی اکنامی ریٹ سے 8 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اسی کارکردگی کے بعد انہیں آسٹریلیا کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: