جموں وکشمیرمیں آرٹیکل 370 ہٹنے کےبعد سے پاکستان بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ پاکستان کے لیڈرہی نہیں اس کے عظیم کرکٹربھی کشمیرموضوع پرمتنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔ شاہد آفریدی، شعیب اختراورسرفرازاحمد کے بعد اب اس فہرست میں پاکستان کے سابق کرکٹر جاوید میانداد بھی شامل ہوگئے ہیں۔ جاوید میانداد نے تو تمام حدیں توڑتے ہوئے ہندوستان پر حملہ کرنے کی وکالت کرڈالی ہے۔ ایک پاکستانی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید میانداد نے ہندوستان کو ایک ڈرپورک (بزدل) ملک بتایا ہے۔
جاوید میانداد کی گیدڑبھبکیجاوید میانداد سے جب کشمیرموضوع پرسوال پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ 'اگرآپ کے پاس لائسنسی ہتھیارہےتوآپ کوحملہ کرنا چاہئے۔ یہ ہرجگہ کا اصول ہےکہ آپ اپنے بچاو میں مار سکتے ہیں۔ جب ان کی لاشیں گھروں میں جائیں گی تبھی ان کواحساس ہوگا'۔ جب جاوید میانداد سے پوچھا گیا کہ وہ ہندوستان کےوزیراعظم نریندرمودی کوکیا پیغام دیں گے؟ توانہوں نے کہا 'میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں ہندوستان ایک ڈرپوک (بزدل) ملک ہے۔ ابھی تک انہوں نےکیا کیا ہے؟ نیوکلیئربم ہم نےایسے ہی نہیں رکھا ہے، ہم نے چلانےکےلئےرکھا ہوا ہے، ہمیں موقع چاہئےاورہم صاف کردیں گے'۔
پاکستانی کرکٹردے رہیں اشتعال انگیز بیانواضح رہےکہ جاوید میانداد سےپہلےشعیب اختر، پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد اورشاہد آفریدی بھی کشمیرموضوع پرمتنازعہ بیانات دے چکے ہیں۔ سرفرازاحمد نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئےکہا تھا 'میں اللہ سےدعا کرتا ہوں کہ وہ اس مشکل وقت میں ہمارے کشمیری بھائیوں کی مدد کریں۔ ہم ان کی تکلیف سمجھتےاورمحسوس کرتے ہیں۔ پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے'۔ شاہد آفریدی نےاقوام متحدہ کےسامنےاس کشمیرمسئلےکولےجانےتک کا مطالبہ کیا تھا۔ شعیب اخترنے بھی متنازعہ ٹوئٹ کرکےکشمیرموضوع پراپنی رائے رکھی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔