اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کا قربانی کا بکرا چوری، یہاں جانئے پورا معاملہ

    پاکستانی ٹسٹ کرکٹر کامران اکمل کا قربانی کے لئے لایا گیا ایک بکرا ان کے گھر کے باہر سے چوری ہوگيا۔وہ عیدالاضحیٰ 2022 کے موقع پر قربانی کرنے والے تھے۔ حالانکہ ہاوسنگ سوسائٹی نے کہا کہ وہ جلد ہی بکرا تلاش کرلیں گے۔

    • Share this:

      نئی دہلی: پاکستانی ٹسٹ کرکٹر کامران اکمل کا قربانی کے لئے لایا گیا ایک بکرا ان کے گھر کے باہر سے چوری ہوگيا۔ واضح رہے کہ کامران اکمل عیدالاضحیٰ 2022 (بقر عید 2022) پر قربانی کرنے والے تھے۔ ان کے چھوٹے بھائی ٹيسٹ کرکٹر عمراکمل کے مطابق، کامران اکمل گھر میں موجود نہیں تھے اور اس معاملے کو ميں اور میرے والد ديکھ رہے ہیں۔

      عمر اکمل نے بتایا کہ قربانی کے لئے 6 بکرے لائے تھے اور ان کی حفاظت کے لئے دو سيکورٹی گاڈز بھی رکھے ہوئے تھے۔ عمر اکمل کے مطابق کہ سیکورٹی گارڈ کی آنکھ لگ گئی، تو ایک بکرا چوری ہوگیا، بکرے کی چوری کے حوالے سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی سیکورٹی کو بتا دیا ہے۔

       عمر اکمل نے بتایا کہ قربانی کے لئے 6 بکرے لائے تھے اور ان کی حفاظت کے لئے دو سيکورٹی گاڈز بھی رکھے ہوئے تھے۔

      عمر اکمل نے بتایا کہ قربانی کے لئے 6 بکرے لائے تھے اور ان کی حفاظت کے لئے دو سيکورٹی گاڈز بھی رکھے ہوئے تھے۔

      کامران اکمل کے والد محمد اکمل کے مطابق، لاپتہ بکرا ان چھ بکروں میں سب سے اچھا تھا اور اس کی قیمت 90,000 روپئے تھی۔ کرکٹر کی فیملی کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بکرے کو برآمد کرلیا جائے گا اور قصورواروں کو ہاوسنگ سوسائٹی کے سیکورٹی گارڈ جلد پکڑ لیں گے۔

      پی ایس ایل سے پہلے بھی رہے تھے تنازعہ میں

      کامران اکمل اس سال کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سے پہلے بھی سرخیوں میں آئے تھے۔ دراصل، پاکستان سپر لیگ 2022 (پی ایس ایل 2022) سے پہلے پی سی بی نے کچھ کھلاڑیوں کے زمروں کو بدل دیا تھا۔ اس دوران کامران اکمل کو ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹگری میں میں ڈیموٹ کردیا گیا تھا۔ لیکن ڈرافٹ کے دوران پشاور ظالمی نے انہیں گولڈ کٹیگری میں نہیں رکھ کر سلور کٹیگری میں منتخب کیا تھا۔ کامران اکمل کی بعد میں فرنچائزی سے صلح ہوگئی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      WTC Points Table میں پاکستان سے پچھڑ گیا ہندوستان، ٹیم انڈیا کی ایک غلطی پڑگئی بھاری

      کامران اکمل کا انٹرنیشنل ریکارڈ

      کامران اکمل نے پاکستان کے لئے 53 ٹسٹ، 157 ونڈے اور 58 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ ٹسٹ میچوں میں کامران اکمل نے 30.79 کے ایوریج سے 2648 رن بنائے، جس میں چھ سنچری اور 12 نصف سنچری شامل رہے۔

      وہیں، ونڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 26.09 کی اوسط سے 3236 رن بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے پانچ سنچری اور 10 نصف سنچریاں نکلیں۔ اس کے علاوہ ٹی20 انٹرنیشنل میں 21 کی ایوریج سے 987 رن بنائے، جس میں پانچ نصف سنچریاں شامل رہیں۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: