ہوم » نیوز » اسپورٹس

محمد شمی پرپاکستانی کرکٹر کا متنازعہ بیان، وہ مسلم ہیں، یہ اچھی بات

پاکستان کے سابق کرکٹرسکندربخت نے ایک ٹی وی چینل مباحثہ میں مذہب کا نام جوڑدیا ہے۔ 

  • Share this:
محمد شمی پرپاکستانی کرکٹر کا متنازعہ بیان، وہ مسلم ہیں، یہ اچھی بات
ہندوستانی گیند باز محمد شمی: تصویر: اے پی

تیزگیند بازمحمد شمی ان دنوں زبردست فارم میں ہیں۔ آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں ابتدائی مقابلوں میں ٹیم میں جگہ نہ ملنےکے بعد محمد شمی نے گزشتہ تین مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تین میچوں میں 13 وکٹ لے کرمحمد شمی ہندوستان کے لئےعالمی کپ 2019 میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف گزشتہ میچ میں 5 وکٹ لئے تھے۔ حالانکہ اس میں ٹیم انڈیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


حالانکہ انگلینڈ کےخلاف ملی شکست کے بعد لگتا ہے کہ ہندوستان سے زیادہ پاکستان اس شکست سے مایوس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی طرف سے آئے دن عجیب وغریب بیانات سامنے آرہے ہیں۔ پاکستان کے سابق کرکٹرسکندربخت نےتومحمد شمی کی اچھی کارکردگی میں مذہب کا معاملہ جوڑ دیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹی وی چینل پرپینل مباحثہ کے دوران یہ بیان دیا ہے۔


سکندربخت نے کہی عجیب وغریب بات


سکندربخت نےانگلینڈ کے خلاف انڈیا کی شکست کے بعد کہا 'ہندوستان کے پاس بہترین گیند بازی اٹیک ہے۔ جسپریت بمراہ نمبر1 گیند باز ہیں، اگروہ وکٹ نہیں پاتےہیں تو کلدیپ یادو وکٹ لے لیتے ہیں۔ یجویندرچہل ہندوستان کے وکٹ ٹیکنگ گیند بازہیں۔ اب محمد شمی جو ہیں، وہ اپنا کام کرچکے ہں، وہ ہیں بھی مسلمان۔ اچھی بات ہے یہ۔ ٹھیک ہےانڈیا کی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہیں۔ میں نے ہندوستان کی گیند بازی دیکھی ہے۔ان کے اسٹرائیکر گیند باز وکٹ نہیں لے پائے۔ یادواورچہل کوجس طرح سےانگلینڈ نےپیٹا ہے۔ انہوں نے337 رن بنائے۔



سکندربخت نے پہلی باراس طرح کا بیان نہیں دیا ہے۔ وہ عجیب وغریب بیان دیتے رہے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف میچ کے پہلے بھی سکندربخت نے ایسا ہی کچھ کہا تھا۔ میچ کے پہلے بخت نے کہا تھا کہ ہندوستان ہمیں عالمی کپ سے باہررکھنے کےلئے یا اسے لگے گا کہ پاکستان جیت سکتا ہے تو وہ شرارت کرسکتا ہے۔

پاکستان کے سابق کرکٹرسکندربخت
پاکستان کے سابق کرکٹرسکندربخت


سکندر بخت نے میچ سے قبل الزام لگایا تھا کہ پاکستان کوعالمی کپ ٹورنامنٹ سے باہررکھنے کے لئے ہندوستانی ٹیم انگلینڈ سے ہارسکتی ہےاورمیچ کے بعد انہوں نے کہا کہ لوگ اب یہ طے کرسکتے ہیں کہ وہ صحیح تھے یا غلط۔ انہں نےکہا کہ 'ہندوستان نے جس طرح سے بلے بازی کی، اس میں میچ جیتنے کےلئے کوئی سنجیدگی نہیں نظرآئی اوریہی اپنے آپ میں سب کچھ کہتا ہے'۔

انگلینڈ کی جیت سے پریشان ہے پاکستانی ٹیم

واضح رہے کہ عالمی کپ میں پاکستان کی راہ اب مشکل نظرآرہی ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کےلئے پاکستان کوبنگلہ دیش کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ جیتنا ہی ہوگا۔ ساتھ ہی پاکستان کویہ دعا کرنی ہوگی کہ انگلینڈ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا آخری مقابلہ ہارجائے۔ اگر دونوں پاکستان اورانگلینڈ اپنے بچے ہوئےمقابلے جیت جاتے ہیں، تو بھی انگلینڈ ہی سیمی فائنل میں پہنچے گا۔ ایسے میں پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مشکل لگ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہندوستان سے زیادہ پاکستان کوانگلینڈ کے خلاف ملی شکست اتنا زیادہ پریشان کررہی ہے۔
First published: Jul 02, 2019 05:47 PM IST