اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستانی کرکٹر نے ہندوستان کیلئے ظاہر کی اپنی محبت، کہا: جب بھی ہندوستان میں کھیلتا ہوں تو....

    عمر اکمل نے ہندوستان میں 6 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 2 ون ڈے کھیلے ہیں۔ یوٹیوب چینل پر ایک پاکستانی صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں عمر اکمل نے پاکستانی کرکٹرز کو عزت دینے پر ہندوستانی مداحوں کی تعریف کی ہے۔

    عمر اکمل نے ہندوستان میں 6 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 2 ون ڈے کھیلے ہیں۔ یوٹیوب چینل پر ایک پاکستانی صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں عمر اکمل نے پاکستانی کرکٹرز کو عزت دینے پر ہندوستانی مداحوں کی تعریف کی ہے۔

    عمر اکمل نے ہندوستان میں 6 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 2 ون ڈے کھیلے ہیں۔ یوٹیوب چینل پر ایک پاکستانی صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں عمر اکمل نے پاکستانی کرکٹرز کو عزت دینے پر ہندوستانی مداحوں کی تعریف کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Pakistan
    • Share this:
      پاکستان کے سینئر وکٹ کیپر بلے باز عمر اکمل گزشتہ کئی سالوں سے ایکشن سے باہر چل رہے ہیں۔ عمت اکمل پاکستان کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے کے باوجود اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ومر اکمل ایک بار پھر اپنے نئے بیان کو لے کر سرخیوں میں ہیں، جو انہوں نے ہندوستانی مداحوں کے لیے دیا ہے۔ پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے ہندوستانی کرکٹ شائقین کی جم کر تعریف کی ہے۔ 32 سالہ کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی ہندوستان میں کھیلے ہیں، انہیں ایسا محسوس ہوا ہے جیسے وہ اپنے ہی ملک میں کھیل رہے ہوں۔

      دائیں ہاتھ کے بلے باز نے پاکستان کے لیے 16 ٹیسٹ، 121 ون ڈے اور 84 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے ہیں۔ اکمل نے پاکستان میں صرف 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور دونوں بار اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہے ہیں۔ عمر اکمل نے ہندوستان میں 6 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 2 ون ڈے کھیلے ہیں۔ یوٹیوب چینل پر ایک پاکستانی صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں عمر اکمل نے پاکستانی کرکٹرز کو عزت دینے پر ہندوستانی مداحوں کی تعریف کی ہے۔
      عمر اکمل نے انٹرویو میں کہا کہ مجھے ہندوستان میں کھیلنا پسند ہے۔ ایشیا میں کھیلنا خاص طور پر بہت اچھا لگتا ہے۔ ابھی تک میں نے پاکستان میں اتنی لمبی ہوم سیریز نہیں کھیلی، میں نے صرف 2 میچ کھیلے ہیں اور وہ بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل۔اس میں بھی بدقسمتی ہاتھ لگی۔ وہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوتے رہے۔ جب میں ہندوستان میں کھیلتا ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں اپنے ہی ملک میں کھیل رہا ہوں۔ ہجوم دونوں ٹیموں کو بہت عزت دیتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ وہ صرف ہندوستان کو ہی عزت دیتے ہیں۔ جو بھی ٹیم وہاں آتی ہے اسے بہت عزت دیتے ہیں۔ خاص طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کو بہت عزت ملتی ہے۔ وہاں کھیلنے میں مزہ آتا ہے۔

      10دن میں شروع ہونے والاہے ٹی20 ورلڈکپ، ٹیم انڈیا کےپاس چھکے لگانے والےبلےبازوں کی فوج تیار

      ہوٹل کےکمرے میں بھوت دیکھ کر پاکستانی کرکٹر پڑا بیمار، آگیاتھا بخار، اگلے ہی دن کیا یہ ک

      ہندوستان آئیں گے پر پاکستان نہیں جائیں گے بابر اعظم کے کوچ، دیں گے Online کوچنگ

      عمر اکمل آخری بار اکتوبر 2019 میں پاکستان کے لیے کھیلے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں لاہور میں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پھر سے تربیت شروع کی ہے۔ وہ ایک بار پھر سے پاکستانی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے کافی مثبت طور سے سوچ رہے ہیں۔ عمر نے کہا، "میں سخت ٹریننگ لے رہا ہوں۔ میں ایک بار پھر پاکستان کے لیے واپسی کروں گا۔ انشاء اللہ. میری پوری توجہ پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے اچھی کارکردگی پر مرکوز ہے۔ اگر میں اچھا کرتا ہوں تو کوئٹہ بھی اچھا کرے گا اور اگر سلیکشن کمیٹی کو لگتا ہے کہ میں اب بھی کافی اچھا ہوں تو میں ضرور پاکستان کے لیے دوبارہ کھیلوں گا۔

      عمر اکمل نے مزید کہا کہ میں اپنی بیوی، اپنے بیٹے اور بیٹی کے لیے کھیلنا چاہتا ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھے میدان میں کھیلتے ہوئے دیکھیں۔ میں ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔ میری بیوی نے مجھے بتایا کہ میرے بچے مجھے ایک بار پھر پاکستان کی جرسی پہنے دیکھ کر بہت خوش ہوں گے اور اس نے مجھے متاثر کیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: